خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 21
خطبات طاہر جلدے 21 224 خطبہ جمعہ ۸/جنوری ۱۹۸۸ء تمام تر روحانی زندگی کا انحصار وسیلہ پر ہے صلى الله وسیلہ سے مراد آنحضرت علی اور آپ کی سیرت ہے ( خطبه جمعه فرموده ۸/جنوری ۱۹۸۸ء بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت تلاوت کی : يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُوا فِي سَبِيْلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (المائده :۳۶) پھر فرمایا: احمدیت کے قیام کو ایک سو سال پورے ہونے میں اب تقریباً ایک سال باقی ہے اور آئندہ سال ہم انشاء اللہ احمدیت کی سوسالہ تاریخ پر اور خدا تعالیٰ کے بے شمار فضلوں کے نزول پر اظہار تشکر کا سال منائیں گے جسے صد سالہ جوبلی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔جو بلی کے لفظ پر بعض دوستوں کو اعتراض بھی ہے اس کی تاریخ تلاش کرتے ہیں کہتے ہیں کہ اس کا مذہبی تہواروں سے یاند ہی معاملات سے تعلق نہیں ہے اس لئے احمدیت کے اظہار تشکر کے سال کے لئے لفظ جو بلی کا استعمال مناسب نہیں مگر یہ باتیں Pedantic مزاج کو ظاہر کرتی ہیں یعنی بعض لوگ علمی لحاظ سے گرائمر کے لحاظ سے علم حاصل کرنے کے نتیجہ میں بہت زیادہ الفاظ پر ان کے Origin یعنی ان کے آغاز پر زور دینے لگ جاتے ہیں یہاں تک کہ کثرت کے ساتھ انسانی استعمال نے جوان میں نئے رنگ پیدا کر دیئے ہیں ان کو بالکل نظرانداز کر دیتے ہیں۔