خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 19 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 19

خطبات طاہر جلدے 19 خطبہ جمعہ یکم جنوری ۱۹۸۸ء خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: نماز کے معا بعد ایک تو حاضر جنازہ ہے ہمارے سلسلہ کے ایک بہت ہی مخلص فدائی کارکن ڈاکٹر سردار نذیر احمد صاحب ابن سردار عبد الرحمان صاحب ( مہر سنگھ ) چند دن پہلے وفات پاگئے ہیں۔انگلستان کی جماعت ہی صرف ان سے واقف نہیں بلکہ پرانے قادیان کے پروردہ سب احمدی ان کو خوب اچھی طرح جانتے ہیں اور مختلف ممالک میں ان کو خدمت دین کی بڑی توفیق ملتی رہی۔سادہ لوح ، سادہ دل، بے نفس انسان جن کا ظاہر اور باطن ایک تھا۔اس سے زیادہ میرے علم میں ان کی کوئی تعریف نہیں آسکتی۔بچے آدمی تھے جو ظاہر تھا وہی باطن تھا۔نیک دل، نیک نفس ، خدمت کرنے والے، ہر قسم کے تکبر سے پاک تھے۔بہت اچھی طرح اپنے بزرگ باپ کی نیکیوں کو زندہ رکھنے کی عمر بھر کوشش کی ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے۔ان کی اولا دکو بھی ان کے نقش قدم پر چلائے اور ان کے دوسرے بھائیوں اور ان کی اولا د کو بھی اپنے بزرگ حضرت عبد الرحمان صاحب (مہر سنگھ ) رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس کے علاوہ اور بہت سے مرحومین ہیں جن کی نماز جنازہ غائب ہوگی۔ڈاکٹر صاحب کے جنازہ کے ساتھ ہی ان کو بھی اپنی دعا میں شامل فرمالیں۔خواجہ عبدالوکیل صاحب صدیقی مرحوم کراچی ، ملک منور احمد صاحب طاہر صدر حلقہ کورنگی کے والد تھے۔مکرم امیر احمد صاحب ابن مکرم محمد حسین صاحب ربوہ، جرمنی سے ان کے بھانجے ناصر احمد نے یہ درخواست کی ہے۔صادقہ بیگم صاحبہ اہلیہ شیخ غلام رسول صاحب فیصل آباد۔علی محمد صاحب مرحوم موصی سانگلہ ہل ، ساجده حنیف ان کی بیٹی جرمنی میں ہیں انہوں نے درخواست کی ہے۔ابوالحکیم صاحب مرحوم ، مکرم منصور احمد مبشر مبلغ سلسلہ ڈنمارک کے نانا تھے۔مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب ہمبشر احمد صاحب شکیل صاحب آف ہنسلو کے والد تھے اور ہمارے پیر محمد عالم صاحب دفتر P۔S لندن کے بہنوئی تھے۔چوہدری عزیز الدین احمد صاحب عمر ۸۲ سال ملتان۔چوہدری عبد اللہ خان صاحب واہلہ عمر ۹۰ سال چک نمبر ۴۵ سرگودھا۔مکرمہ زبیدہ خاتون صاحبه موصیبه ،مکرم شیخ خلیل الرحمان صاحب مرحوم سیکر یٹری ضیافت کراچی کی اہلیہ تھیں۔مکرم بشارت احمد صاحب ابن محمد یحیی صاحب عرصہ پندرہ سال سے نظارت خدمت درویشاں میں کام کرتے رہے۔سردار نذیر احمد صاحب ڈوگر، یہ بھی موصی تھے ، نانو ڈوگر ضلع لاہور کے مکرمہ اقبال بیگم صاحبہ تاثیر الرحمان صاحب ماڈل ٹاؤن کی والدہ۔مکرم