خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 190 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 190

خطبات طاہر جلدے 190 خطبه جمعه ۱۸ / مارچ ۱۹۸۸ء مسلم بن عقیل یہ دونوں ان کے خالہ زاد بھائی تھے۔مکرمہ حبیبہ بیگم صاحبہ اہلیہ چو ہدی محمد دین صاحب مرحوم یہ ہمارے ایک سلسلہ کے خدمت کرنے والے بشیر احمد صاحب اختر سیرالیون میں ایک احمد یہ سکول کے پرنسپل تھے ان کی والدہ کی اچانک وفات کی اطلاع ملی ہے ان کے دو بھائی وحید اور منیر یا ایک دو اور یاد نہیں مجھے نام، تین بھائی جو یہاں ہیں اس وقت انگلستان میں۔ملک محمد انور صاحب گوجرانوالہ۔ان کے متعلق بھی کسی دوست نے باہر سے لکھا ہے۔محمد شمس الدین صاحب کیرالہ انڈیا کے۔ان کے بیٹے نے کہا ہے کہ یہ ۱۹۳۴ء میں احمدی ہوئے تھے اور ان کے بیان کے مطابق اس علاقے کے پہلے احمدی تھے اور کیرالہ کی ایک جماعت کے نائب صدر تھے۔مکرمہ ناصرہ صاحبہ کراچی۔ان کے بیٹے امریکہ میں ہیں وہاں سے انہوں نے اطلاع بھجوائی ہے کہ میری والدہ کی کراچی میں وفات ہو گئی ہے۔مکرم رشید احمد صاحب سہیل ان کی وفات امریکہ میں ہوئی ہے بہر حال خدا تعالیٰ بہتر جانتا ہے ہم نے جنازہ کی دعا تو خدا کے حضور کرنی ہے ان کی زیادہ تفصیل نہ بھی معلوم ہو۔رشید احمد صاحب سہیل کو بھی جنازہ کی نماز میں شامل کریں۔مکر مہ حمیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ قریشی غلام سرور صاحب خانپور۔یہ ہمارے مبلغ سلسلہ جو جرمنی میں اس وقت نائب امیر ہیں عطاء اللہ صاحب کلیم ان کی ہمشیرہ تھیں۔ان کے بہنوئی بھی کچھ عرصہ پہلے وفات گئے اب یہ ان کی ہمشیرہ کی بھی ربوہ سے اطلاع ملی ہے اور یہ خود غالب خانپور میں تھیں وفات کے وقت۔یہ آٹھ نماز جنازہ غائب ہیں جو انشاء اللہ نماز جمعہ کے بعد پڑھے جائیں گے۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا: میں ایک تصیح کرنی بھول گیا تھا۔گزشتہ جمعہ یا اس سے پہلے جمعہ ایک جنازہ پڑھا گیا تھا ارشاداحمد شکیب صاحب کا۔اس جنازے کے اعلان کے وقت میں نے غلطی سے یہ کہا تھا کہ ان کا ایک ہی بیٹا احمدی تھا جو واقف زندگی ہے جنہوں نے وقف کر دیا تھا باقی بھائی احمدی نہیں لیکن وہ غلط اطلاع تھی۔لکھنے والے نے ہیں لکھا ہے اس کے او پر نقطہ اس طرح پڑھ گیا ہیں کے شروع میں کہ وہ نہیں پڑھ جاتا تھا۔حالانکہ یہ لکھنا چاہئے تھا کہ سارے بچے احمدی ہیں باقی غیر احمدی ہیں اس کی وجہ ایک کو الگ کر کے باقیوں کے متعلق لکھا کہ باقی پانچ بھائی احمدی آگے نہیں پڑھا جا رہا تھا۔اس وجہ سے وہ غلطی ہوگئی اور پاکستان سے ان کا احتجاج ملا کہ ہم تو اچھے بھلے احمدی ہیں اللہ کے فضل سے ہمیں حضور کے خطبے میں غیر احمدی بنادیا ہے۔تو و غلطی ہوگئی تھی بہر حال اس کی تصحیح ضروری ہے۔