خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 9 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 9

خطبات طاہر جلدے 9 خطبہ جمعہ یکم جنوری ۱۹۸۸ء آواز دے تم اکٹھے ہو جایا کرو بلکہ یہ فرمایا گیا ہے کہ جمعہ کا دن اہمیت رکھتا ہے۔جمعہ کے دن کسی طرف سے بھی آواز تمہارے کانوں میں پڑے کہ وقت آگیا ہے نماز کا ،نماز کیلئے اکٹھے ہو جانا چاہئے۔تو جمعہ کی اذان کا توحید سے بڑا گہرا تعلق ہے اذان دینے والے کو نظر انداز فرما دیا گیا ہے اور توحید کامل کی خاطر محض خدا کے نام پر اکٹھا ہونے کی ہدایت فرمائی گئی ہے اس لئے یہ کہنا کہ اس مسجد میں لندن مسجد میں مثلاً کسی وقت خلیفہ مسیح موجود ہوتے ہیں کسی وقت نہیں ہوتے اور اس کے مطابق جمعہ کی حاضری میں فرق پڑتا ہے یہ کہنا بھی بالکل نا قابل قبول ہے اور یہ تصور بھی نہایت خطرناک ہے کہ ایسے لوگ جو یہاں جمعہ پڑھنے عام حالات میں آ سکتے ہوں جب تک خلیفہ اسیح یہاں جمعہ پڑھاتا ہے وہ آتے رہیں جب وہ چلا جائے تو اس مسجد کی رونق میں فرق پڑ جائے کیونکہ کوئی اور جمعہ پڑھانے آ گیا ہے۔سوائے اس کے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ بعض لوگ اس لئے جمعہ کے دن یہاں آتے ہوں باہر کے علاقوں سے کہ ویسے وہ دوسری مسجدوں میں بھی جایا کرتے تھے لیکن اس خیال سے کہ براہ راست خلیفہ وقت کی بات ہم خود سنیں وہ یہاں چلے آئیں، ایسے لوگوں پر کوئی اعتراض نہیں۔یہ ان کا فعل جائز ہے لیکن وہ جو خلیفہ وقت کی موجودگی میں جمعہ پر آجاتے ہیں اور ویسے جمعہ پڑھتے ہی نہیں ان کی حالت بڑی خطرناک ہے۔اس مضمون کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں نے امریکہ میں یہ تحریک کی اور بڑے زور کے ساتھ یہ تحریک کی کہ جمعہ کے احترام کو قائم کرنا، جمعہ کی عبادت کے نظام کو از سرنو مستحکم کرنا اور ہر احمدی کو عادی کر دینا کہ وہ جمعہ پڑھے۔یہ اس دور کی اور اس سال کی خصوصی مہم بن جانی چاہئے۔وہاں کے حالات کے مطابق میں سمجھتا ہوں کہ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کی اولادوں کی حفاظت کی کوئی ذمہ داری نہیں لی جاسکتی۔یہاں کے متعلق بھی میں جانتا ہوں یورپ میں بھی کہ اگر آپ لوگ ایسا نہیں کریں گے تو آپ کی اولا دوں کے ایمان اور ان کے اعمال صالحہ کی کوئی ضمانت نہیں ہو سکتی۔امر واقعہ یہ ہے کہ میں سوچ رہا تھا کہ مجھ سے اس بارہ میں کوتاہی ہوئی اور دیر ہوگئی ہے۔مجھے بہت پہلے اس مضمون کی طرف توجہ دلانی چاہئے تھی لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بعض دفعہ تربیت کے مسائل پر غور کرتے کرتے ایک خیال بڑی قوت کے ساتھ دل میں ابھر آتا ہے اور بعض دفعہ اس کی طرف خیال بھی نہیں جاتا اس لئے غلطی تو ہے بہر حال لیکن اب جبکہ میرے دل میں یہ خیال قائم ہوا ہے اور آج جبکہ نیا سال جمعہ ہی سے شروع ہو رہا ہے اس لئے میں مناسب سمجھتا ہوں کہ اس کے اوپر پورے زور کے ساتھ