خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 8
خطبات طاہر جلدے 8 خطبه جمعه یکم جنوری ۱۹۸۸ء مستقبل کی خبر تھی۔قرآن کو چھوڑنا اور رسول کو چھوڑنا ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔پس یہ آیت جو ہے اس کا بھی مستقبل سے تعلق ہے ایک نہایت ہی خطرناک فتنے کی طرف اس میں اشارہ فرمایا گیا ہے۔فرمایا گیا ہے ایسے دن آنے والے ہیں جبکہ مسلمان آنحضرت میے کو چھوڑ دیں گے اور تجارتوں کی طرف ایسے مائل ہوں گے کہ جمعہ کے دن بھی ان کو جمعہ کی آواز پر لبیک کہنے کی توفیق نہیں ملے گی۔یہاں ایک بڑا ہی لطیف رنگ ہے کلام کا۔یہ نہیں فرمایا کہ جب خدا کا رسول بلاتا ہے انہیں جمعہ کی طرف کیونکہ خدا کا رسول تو جب جس طرف بھی بلاتا تھا مسلمان دوڑے چلے آتے تھے نو دی رکھ دیا گیا کہ جب بھی بلایا جاتا ہے یعنی مؤذن کوئی بھی ہو اس سے بحث نہیں ہے۔جب بھی تمہیں بلایا جائے تمھارے کانوں میں یہ آواز پڑے کہ جمعہ کا دن آگیا ہے اور جمعہ کے دن تمہیں نماز کے لئے اکٹھے ہونا چاہئے۔قطع نظر اس کے کہ بلانے والا کون ہے تمہیں خدا کے ذکر کے لئے اکٹھے ہو جانا چاہئے۔چنانچہ یہ نداء سارے زمانوں پر حاوی ہو جاتی ہے۔قطع نظر اس کے کہ کون بلا رہا ہے کون جمعہ پڑھا رہا ہے، کس کی امامت میں آج نماز ہوگی چونکہ جمعہ کا دن خدا کی یاد کا دن ہے، خدا کی خاطر ا کٹھے ہونا ہے اس لئے آواز دینے والے کا کوئی ذکر نہیں فرمایا جب بھی آواز دی جائے تمہیں لبیک کہنا چاہئے۔اس پہلو سے بھی میں نے جماعت کو توجہ دلائی لاہور میں مجھے یاد ہے ان کو کہا کہ آپ یہ نہ دیکھا کریں کہ جمعہ کے دن کون آرہا ہے۔اس دن اتفاق سے چونکہ میں غالباً خدام الاحمدیہ کے صدر کی حیثیت سے گیا تھا یا کس حیثیت سے مجھے یاد نہیں لیکن جمعہ میں عام حاضری کی نسبت زیادہ حاضری تھی اور مجھے یہ بتایا گیا تھا کہ آج اتنی حاضری ہے۔تو اس کے نتیجے میں نے جو تجزیہ کیا وہ یہ تھا کہ یا تو ایسے علاقے کے دوست تشریف لے آئے ہوں گے جو دوسری مساجد میں جمعہ پڑھا کرتے تھے اور اس وجہ سے کہ خاص مقصد کے لئے ، خاص نصیحت کی خاطر اکٹھا کیا جارہا اس لئے ہم اس مسجد میں چلے جاتے ہیں اس میں تو کوئی اعتراض نہیں ہے یہ تو بالکل ایک جائز فعل ہے لیکن مجھے یہ بھی خطرہ محسوس ہوا کہ بہت سے ایسے احمدی نو جوان جو عام دنوں میں اس مسجد میں جمعہ پڑھتے ہیں جن کو جمعہ پڑھنا چاہئے اس مسجد میں عام دنوں میں نہیں آتے مگر جب کوئی صدر خدام الاحمدیہ آجائے یا اور مرکز کا عہد یدار یا ناظر آجائے یا حضرت خلیفتہ اسیح اس زمانے میں جب تشریف لاتے تھے ان کے آنے پر جمعہ کیلئے حاضر ہو جائیں یہ قرآن کی روح کے منافی ہے، یہ قرآن کریم کی اس آیت کی روح کے بالکل منافی ہے کیونکہ یہاں یہ نہیں فرمایا گیا کہ جب فلاں آدمی