خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 98
خطبات طاہر جلدے 98 خطبه جمعه ۱۹؍ فروری ۱۹۸۸ء صرف جانوروں سے بلکہ اللہ کی بنائی ہوئی تمام فطرت سے محبت کی۔اس وجہ سے آپ کو رحمتہ اللعالمین کہا گیا۔نہ صرف انسانوں کیلئے رحمت بلکہ جو کچھ اللہ نے پیدا کیا اس کیلئے آپ رحمت ہیں۔پس اگر آپ سچ مچ اللہ سے پیار کرتے ہیں جس کا مجھے یقین ہے اور آپ کو پہلے ہی معلوم ہے تو آپ خود بخود اللہ کی مخلوق سے محبت کریں گے۔لیکن آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ امر واقعہ ہے کہ آپ تعداد میں تھوڑے ہیں آپ طاقت میں کمزور ہیں اگر آپ حقیقت میں اللہ سے محبت کرتے ہوں اور صحیح معنوں میں انسانیت سے پیار کریں تو قطعی پر آپ فتح مند ہو جائیں گے کیونکہ نفرت محبت پر کبھی غالب نہیں آسکتی۔ہمیشہ محبت ہی غالب آتی ہے اور نفرت کو شکست دیتی ہے۔اب میں دوسرے نکتہ کی طرف آتا ہوں۔ایک حقیقی مومن کو سچا محب وطن ہونا چاہئے۔یہ وہ بات ہے جس کا درس ہمیں رسول اکرم ﷺ نے دیا ہے۔ان کی بنی نوع انسان سے محبت کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ محب وطن نہ تھے۔حب الوطنی ایمان کا جزو ہے یہ رسول کریم اللہ کا فرمان ہے کہ حب الوطن من الایمان ( سخاوی دارالکتب العربیہ ) کہ تمہارا اپنے وطن سے محبت کرنا تمہارے ایمان کا حصہ ہے۔پس اس بات کو کبھی نہیں بھلانا چاہئے کہ آپ کا وطن آپ کی خصوصی خدمت کا ترجیحاً متقاضی رہتا ہے اور یہ بات آپ کے ایمان سے ٹکراتی نہیں بلکہ یہ آپ کے ایمان کا جزو ہے۔یہ دوسرا نکتہ ہے جس نے مجھے بہت پریشان کیا ہے کیونکہ میں نے نائیجیریا میں مشاہدہ کیا ہے کہ نائیجیرین اپنے حب الوطنی کے تصور میں الجھن کا شکار ہیں۔اس بات میں کہ وہ اپنے وطن کے ساتھ محبت کا اظہار کس طرح کریں۔اس بات پر آپ حیران ہوتے ہونگے کہ میں تو نائیجیرین نہیں ہوں اور میں تو یہاں ایک سرسری سے مختصر دورہ پر آیا ہوں یہ بات میں کیسے کہہ سکتا ہوں۔آپ یہ نہیں جانتے لیکن ایسا یہاں ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ نے مجھے معاملہ نبی کا ملکہ عطا فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے بات کے نچوڑ تک پہنچانے میں اللہ زیادہ دیر نہیں لگا تا۔پس جب میں یہاں آیا تو میں نے حب الوطنی کے بارہ میں نائیجیریا کے لوگوں کو کچھ الجھا ہوا پایا کہ یہ کیا ہے۔(اس حصہ کے ترجمہ ہو جانے کے بعد میں اس بارہ میں وضاحت کرتا ہوں)۔میں نے محسوس کیا ہے کہ یہاں بہت سے لوگ یہ نظریہ رکھتے ہیں کہ غیر نائیجیرین سے نفرت کرنا حقیقی حب الوطنی ہے یعنی وہ تمام لوگ جو نائیجیرین نہیں ہیں اگر آپ ان سے نفرت