خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 97 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 97

خطبات طاہر جلدے 40 97 خطبه جمعه ۱۹؍ فروری ۱۹۸۸ء خوبصورت کردار عطا کیا ہے آپ کو اس کی لازماً حفاظت کرنی چاہئے۔آپ کو اپنے ملک کے اندر رواداری کی حفاظت کرنی چاہئے کیونکہ اتفاق کے بغیر ملک میں موافقت کی فضا کبھی پروان نہیں چڑھ سکتی۔پس وہ آپ کے ایمان کے دشمن ہیں جو آپ کو نفرت کے جھنڈوں تلے جمع ہونے کیلئے بلاتے ہیں وہ آپ کے اخلاق کے دشمن ہیں، وہ افریقی کردار کے دشمن ہیں اور وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ان کی آواز پر کان نہ دھریں بلکہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی آواز پر لبیک کہیں جو کہ قرآن کریم کی رو سے محبت اور امن کے پیغامبر تھے تمام دنیا کیلئے جیسا کہ قرآن کریم ہمیں بتا تا ہے: وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء :١٠٨) اے محمد ! ہم نے تجھے صرف مسلمانوں کیلئے رحمت کا سرچشمہ ہی نہیں بنا کر بھیجا بلکہ ہم نے تجھے تمام انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔یہ آپ کے مطاع ہیں ان کی پیروی کریں اور اس عظیم ماضی سے روگردانی کرنے کی خود کو قطعاً اجازت نہ دیں۔پس میرا آپ کو صرف یہ پیغام نہیں ہے کہ آپ دوسرے مسلمانوں سے نفرت نہ کریں اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بلکہ میرا آپ کو پیغام یہ ہے کہ آپ نہ تو عیسائیوں سے نفرت کریں، نہ لادین لوگوں سے نفرت کریں، نہ کسی اور انسان سے نفرت کریں۔یہ میرا آپ کو پیغام ہے۔آپ اللہ کی مخلوق سے کیسے نفرت کر سکتے ہیں اور دعوی یہ کر رہے ہوں کہ ہم اللہ سے محبت کرتے ہیں؟ یہ ممکن نہیں ہے، یہ جھوٹ اور افترا ہے۔کیا آپ ایک ماں سے محبت رکھ سکتے ہیں جبکہ اس کے بچوں سے نفرت کرتے ہوں پھر بھی آپ ماں سے توقع کریں کہ وہ آپ کے پیار کو قبول کر لے یہ ناممکن ہے۔پس وہ لوگ جو اللہ کے بندوں اور اس کی مخلوق سے ایک طرح سے اللہ کی محبت میں نفرت کرتے ہیں تو ان کی محبت اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسترد کر دی جاتی ہے۔آپ جانتے ہیں کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺہ تمام نبیوں سے افضل و اعلیٰ بنائے گئے۔کیوں وہ صرف عربوں کی بجائے سب انسانیت کیلئے مبعوث ہوئے تھے؟ اس میں راز یہ ہے کہ آپ کی محبت سب کیلئے تھی قطع نظر کسی کے مذہب کے قطع نظر کسی کے جغرافیائی اختلافات کے، بلا تمیز رنگ ونسل و عقیدہ کے۔انہوں نے تمام انسانوں سے محبت کی کیونکہ انہیں اللہ سے انتہائی خالص محبت تھی وہ انتہائی پر خلوص ، کامل اور پختہ تھی۔تو آپ نے اللہ کی مخلوقات سے محبت کی نہ صرف انسانوں سے بلکہ حیوانوں سے بھی محبت کی ، نہ