خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 96 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 96

خطبات طاہر جلدے 96 96 خطبه جمعه ۹ار فروری ۱۹۸۸ء کے ہمراہ میرے استقبال کیلئے کھڑے تھے اور وہ ہماری تقریب میں شامل ہوئے اور ہمہ وقت بڑی شفقت اور خوش اخلاقی سے پیش آئے۔پس یہ افریقی کردار کی خوبصورتی ہے جس کی بہر حال آپ کو حفاظت کرنی ہے۔آپ نے کسی دشمن کو اس خوبصورت کردار کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینی۔اب میں ان نکات کی طرف آتا ہوں جو مجھے پریشان کر رہے ہیں اور ان میں سے ایک کا تو براہ راست تعلق اس آخری نکتہ سے ہے جو ابھی میں نے اٹھایا ہے۔یہ امن، یہ باہمی محبت ، یہ کردار کی موافقت جو کہ مغربی افریقہ کا مشترک خاصہ ہے کم از کم جس کو میں نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے اب اس کو بعض غیر ملکی عناصر سے خطرات لاحق ہو گئے ہیں ، بعض سیاسی قوتوں سے جو کہ مذہب کو استحصال کیلئے استعمال کرتی ہیں اور معاشرے کے گروہوں کے درمیان نفرت کے جذبات ابھارتی ہیں۔وہ یہ کام محبت کے نام پر اللہ کے نام پر سچائی کے نام پر کرتے ہیں،۔وہ لوگوں میں بدصورتی پھیلاتے ہیں، نفرت پھیلاتے ہیں، جھوٹ کو پروان چڑھاتے ہیں۔انسانی اخلاق میں بگاڑ کا مظاہرہ اب افریقہ میں شروع ہو چکا ہے۔نائجیریا میں، غانا میں، گیمبیا میں، سیرالیون میں، لائبیریا میں، آئیوری کوسٹ میں ان تمام ممالک میں جہاں میں نے دورہ کیا ہے۔اسی طرح رپورٹس کے ذریعہ مجھے علم ہوتا رہا ہے کہ افریقہ کے مشرقی حصہ میں بھی یہی کوششیں ہورہی ہیں۔تو یہ وہ بات ہے جسے آپ کو ضرور محسوس کرنا چاہئے۔لوگ دوسرے ممالک سے آکر کوشش کر رہے ہیں کہ نائیجیرین معاشرہ کے ایک حصہ کی دوسرے کے حصہ کے درمیان نفرت پیدا کر دی جائے۔وہ امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔کس لئے ؟ اللہ کے نام پر ! ان کی اس احمقانہ حالت کا اندازہ لگائیے۔ابھی بھی معصوم لوگ کسی اور نام کی نسبت ہمیشہ اللہ کے نام پر زیادہ گہری توجہ دیتے ہیں۔پس آپ کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔آپ کو آپ کے کردار اور آپ کے امن کے خلاف ایک چراگاہ بنایا جارہا ہے۔اگر آپ نے ان باتوں کی اجازت دے دی تو وہ دن دور نہیں جب نائیجیرین نائیجیرین کے خلاف اسلام کے نام پر، عیسائیت کے نام پر ، مالکیت کے نام پر، احمدیت کے نام پر ، اس کے نام پر اور اُس کے نام پر جنگ کر رہا ہو گا۔پس ایک احمدی ہونے کے ناطے یہ عہد کریں اور احمدیوں کو میں پابند کرتا ہوں کہ وہ اس برائی کے خلاف جہاد کریں اور اپنے ملک کے امن کا دفاع کریں تا کہ نائیجیرین لوگوں کے درمیان موافقت پروان چڑھے خواہ ان کا تعلق کسی بھی فرقہ سے ہو۔اللہ تعالیٰ نے جو آپ کو انتہائی