خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 793
خطبات طاہر جلد ۶ 793 خطبہ جمعہ ۲۰ / نومبر ۱۹۸۷ء ان پر چسپاں ہوتی ہے۔اسی طرح ہمارے وقف جدید کے ایک اچھے مخلص کارکن اور ساتھی پرانے عزیزم ضیاء الرحمان کا ایک بچہ تھار فیق الرحمان جو پیدائشی طور پر گونگا تھا لیکن بڑا ذہین اور ہونٹوں کے اشاروں سے بھی اس نے باتیں کرنی سیکھ لیں تھیں اور قرآن کریم پڑھنا سیکھ لیا اور بہت ساری باتیں اپنی ذہانت کی وجہ سے وہ سیکھتا رہا حالانکہ پاکستان میں ایسے اچھے انتظامات نہیں ہیں کہ ان بچوں کو سنبھالا جا سکے کیونکہ سن نہیں سکتا تھا اس لئے وہ ریلوے کی پٹڑی سے گزر رہا تھا کہ اس کو پتا نہیں لگا کہ پیچھے سے گاڑی نے آکر ٹکر لگائی اور وہ فوری طور پر نہیں لیکن دو تین دن کے اندر ہی ہسپتال میں زخموں سے دم تو ڑ گیا۔اسی طرح ایک بہت ہی درد ناک خبر ملی ہے لاس اینجلس سے۔ہمارے ایک مخلص احمدی ڈاکٹر خالد پرویز صاحب ہیں ان کے بچے کو گیارہ بارہ سال کی عمر تھی اس کو کسی نے نہایت بہیمانہ طور پر قتل کر دیا ہے اور اس قسم کے جرائم امریکہ میں تو کثرت سے ہوتے رہتے ہیں مگر ایک احمدی کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ اس کو ایسے درد ناک رنگ میں قتل کیا گیا ہو۔اس بچے کے لئے بھی خصوصیت کے ساتھ نماز جنازہ میں دعا کریں اور ڈاکٹر صاحب اور ان کے خاندان کے دوسرے لوگ اس کی والدہ وغیرہ کے لئے بھی اللہ تعالیٰ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اس بچے کا نام راحیل پرویز تھا ان کے والد ڈاکٹر خالد پرویز اور ان کی والدہ نرگس پرویز کہلاتی تھیں۔خطبہ ثانیہ میں حضور نے مرحومین کی جس فہرست کا ذکر فرمایا ہے وہ حسب ذیل۔مکرم مولوی محمد حفیظ صاحب بقا پوری در ویش قادیان مکرم شیخ محمد اسلم صاحب سیکرٹری ضیافت کھاریاں ضلع گجرات * مکرم عبدالحمید صاحب ڈاہری نواب شاہ سندھ مکرم حسن خان صاحب بجا نہ نائب ناظم انصار اللہ ضلع ڈیرہ غازی خان * مکرم لطیف احمد صاحب بھٹی کا رکن نظارت تعلیم ربوہ۔مکرمہ والدہ صاحبہ مکرم عبدالمالک صاحب قائد ضلع کوئٹہ۔مکرمہ حسن بی بی صاحبہ موصی اہلیہ محمدحسین گل ناظم انصار اللہ ضلع اوکاڑہ۔مکرمہ بشیر بیگم صاحبہ زوجہ چوہدری نصر اللہ خان صاحب دا تا زید کا ضلع سیالکوٹ۔مرحومہ حمید اللہ