خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 703
خطبات طاہر جلد ۶ سراٹھا کر چلنے والے بنیں گے۔703 خطبه جمعه ۲۳/اکتوبر ۱۹۸۷ء پس اس رنگ میں اگر آپ یہاں جینا سیکھ سکتے ہیں اور اس رنگ میں جینے کے لئے خدا سے دعائیں مانگنا چاہتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں تو پھر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو کوئی خطرہ نہیں۔نہ آپ کو خطرہ ہے نہ آپ کی اولادوں کو خطرہ ہے اور آپ کی اولا دوں کو بھی بھی تبھی خطرہ ہو گا جب پہلے آپ کو خطرہ ہوگا۔پہلے اپنے خطرات کا مقابلہ کریں کامیابی کے ساتھ اور پھر اپنی اولاد کی طرف خبر داری کے ساتھ ، ہوشیار نگاہیں ڈالیں اور جس طرح قرآن کریم نے اس مضمون کو بیان فرمایا ہے اپنی نیکیوں کے ساتھ اولاد پر نظر کرتے ہوئے خدا پر توکل کرتے ہوئے آگے بڑھیں خدا کا یہ کلام یقینا سچا ہے اور حضرت محمد مصطفی امیہ کا کردار یقینا غالب ہے۔اس لئے اپنے خلاؤں کو محمد مصطفی یہ ہے کے کردار سے بھرنا شروع کریں اور یقین رکھیں کہ آپ ہی ہیں جو دنیا پر غالب آئیں گے اور آپ کے نتیجے میں دنیا کی تقدیر بدلے گی ، دنیا آپ کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔اتنی ضرورت ہے اس ملک کو آپ کی کہ جب میں یہ سنتا ہوں تو مجھے ایک اور غم لگ جاتا ہے یہ تو اسلام کے سفیر تھے جن سے میں یہ باتیں سنتا ہوں۔یہ تو اس لئے گئے تھے ان ملکوں میں کہ ان ملکوں کے حالات بدلیں اور ان کی خرابیوں کو دور کریں۔یہ کیسے سفیر ہیں جو یہ خوف کھا رہے ہیں کہ ان کی برائیاں ان پر غالب نہ آجائیں۔آنحضرت ﷺ کی طرف منسوب ہونے والا انسان اور یہ فکر اس کو دامن گیر ہو کہ غیر اس پر غالب نہ آجائیں ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں آپ کو یہ چھوٹی اور کمینی باتیں ہیں آپ بہت عظیم باتوں کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔آپ محسوس تو کریں کہ آپ ہیں کون؟ ان معنوں میں انکسار کی شرط کے ساتھ اپنی اس عظمت کو سمجھیں کہ آپ حضرت محمد مصطفی ہے کی طرف منسوب ہو رہے ہیں اور آپ کو ساری دنیا پر غالب آنے کے لئے پیدا کیا ہے۔پہلے دور میں آپ کو یہ کر کے دکھا دیا ہے، دوسرے دور میں آپ نے اس بات کو سچا ثابت کر کے دکھانا ہے۔پس دعا کر کے ہمت کے ساتھ نیکیوں کا سفر اختیار کریں۔میری بھی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور ہم سب کی دعائیں مل کر میں یقین دلاتا ہوں کہ وہ خدا کی حفاظت کی فصیل ہمارے ارد گرد کھڑی کر دیں گی جن کے اوپر کسی دشمن کو غالب آنے کی توفیق نہیں مل سکے گی۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: