خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 704
خطبات طاہر جلد ۶ 704 خطبه جمعه ۲۳/اکتوبر ۱۹۸۷ء نماز جمعہ کے ساتھ نماز عصر جمع ہوگی اور عصر میں میں دورکعتیں پڑھوں گا کیونکہ مسافر ہوں اور وہ جو آپ میں سے مسافر ہیں وہ میرے ساتھ ہی سلام پھیریں گے۔باقی سب مقامی بغیر سلام پھیرے کھڑے ہو کر باقی دور کعتیں پوری کریں اور پھر سلام پھیریں۔آپ میں سے جو بڑے ہیں وہ تو جانتے ہی ہوں گے ان مسائل کو لیکن بسا اوقات اپنے بچوں کو وہ مسائل نہیں بتاتے جن کا آپ کو خود علم ہے۔یہ بھی ایک خلا ہے جسے ہمیں پورا کرنا چاہئے۔جو ہمیں علم ہے اپنے بچوں کو اس علم میں شریک کر کے ساتھ بڑھانا چاہئے۔اس لئے کئی دفعہ میں نے دیکھا ہے کہ نئی جگہوں پر جائیں تو بچے ساتھ سلام پھیر دیتے ہیں یا بعض نئے احمدی، نو مسلم بھی تربیت کے محتاج ہوتے ہیں ان کو احمدی بنانے والا آگے مزید باتیں نہیں بتا تا اور اپنے علم میں شریک نہیں کرتا۔اس لئے یہ دوبارہ بتانی پڑتی ہیں۔نماز جمعہ اور عصر جمع ہوں گی اور عصر کی نماز کے معا بعد دومرحومین کی نماز جنازہ غائب ہو گی۔ایک مکرم محمد عبد الطیف صاحب ابن مکرم منشی محمد اسماعیل صاحب صحابی 22 اکتوبر کو دل کے حملے سے وفات پاگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ڈاکٹر لئیق احمد صاحب واشنگٹن کے والد تھے ان کی طرف سے درخواست ہے کہ ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی جائے۔دوسرے ہمارے امریکہ ہی کے ایک دوست شیخ بشیر الرحمان صاحب جو نیو یارک میں ہیں، ان کی والدہ انتقال فرما گئی ہیں اور ان کی طرف سے درخواست آئی ہے کہ ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی جائے۔پس عصر کی نماز کے معا بعد ان کی نماز جنازہ غائب ہوگی۔