خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 634 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 634

خطبات طاہر جلد ۶ 634 خطبه جمعه ۲ اکتوبر ۱۹۸۷ء قادیان میں آنحضرت ﷺ کی غلامی اور کامل اطاعت کے نتیجے میں دہرایا گیا۔وہی پیغام تھا جسے دوبارہ دنیا میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ، وہی پیغام تھا جس کی دوبارہ اس طرح حفاظت کا فیصلہ کیا گیا کہ جو کچھ زائد اس میں شامل ہو گیا تھا جو کچھ تیرہ صدیوں کی امنیہ نے تیرہ صدیوں کی نفسانی خواہشات نے اس میں داخل کر دیا تھا اسے پھر اس سے پاک کر دیا جائے اور الگ کر کے نتھار کر حضرت اقدس محمد مصطفی میلے کے پیغام کو خالص اور شفاف صورت میں بہترین پیالوں میں سجا کر دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔یہ وہ واقعہ ہے جو ہوا ہے اور اس واقعہ کے نتیجے میں خدا کے فرشتے جو جماعت کے ساتھ مسلط ہیں وہ کوئی چھپے ہوئے فرشتے نہیں ہیں۔جس چھوٹے سے واقعہ کا میں نے ذکر کیا ہے یہ اسی کا ایک معمولی سا ادنی سا ایک نظارہ تھا جو میں نے دیکھا اور ایسے نظارے میں نے بھی بارہا دیکھے اور آپ میں سے بھی بہت سے ہوں گے جنہوں نے بارہا دیکھے ہوں گے۔جب جماعتی طور پر یہ ابتلا بڑھتے ہیں تو اسی قدر کثرت سے خدا تعالیٰ کے فرشتے نازل ہوتے ہیں اور اس رنگ میں حفاظت فرمارہے ہوتے ہیں کہ ہماری نظران کی پہنائیوں تک ان کی گہرائیوں تک پہنچ ہی نہیں سکتی لیکن یہ قطعی نظام ہے کوئی شک کی بات نہیں کوئی کہانی نہیں کوئی افسانہ نہیں ایک ایسا واقعہ ہے جو ہر روز گزررہا ہے اور کثرت کے ساتھ گزرتا چلا جارہا ہے۔لیکن بدقسمتی سے ہم میں سے بہت سے ہیں جو غفلت کی حالت میں وقت گزار رہے ہیں خدا کے پیار کو جو ان پر نازل ہو رہا ہے وہ بھی نہیں دیکھ سکتے۔جانتے ہی نہیں کہ ان کا مقام کیا ہے، پہنچانتے ہی نہیں کہ ان کا مرتبہ کیا ہے۔خدا کی نظر میں وہ چینیں گئے ہیں آج اور ایک خاص مقام پر فائز کئے گئے ہیں دنیا کی زندگی ان کے ساتھ وابستہ کر دی گئی ہے۔اس لئے اس کو ان نکتہ نگاہ سے اپنے حالات کا جائزہ لے کر اپنی زندگی کی حفاظت کرنی چاہئے یعنی اپنی روحانی زندگی کی اور خوب جان لینا چاہئے کہ ان کے اوپر بھی ہر طرف سے حملے ہوں گے اور خدا کی خاص حفاظت کے بغیر وہ بچ نہیں سکتے۔خاص حفاظت ایسی جو ہر لمحہ ان پر نازل ہورہی ہو ہر لمحہ ان کو گھیرے ہوئے ہوان کے آگے بھی چلے اور ان کے پیچھے بھی اس حفاظت کے ساتھ الہی جماعتیں آگے بڑھتی ہیں اور یہ عمومی حفاظت جماعت کے نکتہ نگاہ سے بھی نازل ہوتی ہے اور انفرادی طور پر بھی فرداً فرد ہر شخص جو کامل اخلاص کے ساتھ خدا کو پکارتا ہے اس پر بھی نازل ہوتی ہے۔ان پر بھی نازل ہوتی ہے جو نہیں پکار