خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 632 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 632

خطبات طاہر جلد ۶ 632 خطبه جمعه ۱/۲ کتوبر ۱۹۸۷ء وقت بھی تمہیں دیکھ رہا ہوتا ہے جب دن کو تم چل رہے ہوتے ہو اس وقت بھی تمہیں دیکھ رہا ہوتا ہے جب رات کو سفر کر رہے ہوتے ہو، ہر وجود جو ظا ہر ہو یا باطن ہو اس کے نزدیک برابر ہے لیکن خدا تعالیٰ نے ان سب حالتوں میں تم پر ایسے فرشتے مقرر فرما رکھے ہیں جو خدا کے حکم سے تمہاری حفاظت کرتے ہیں یہ عمومی آیت ہے مگر جہاں تک دنیا داروں کا تعلق ہے ان کی دنیا پر اس کا اطلاق ہوتا ہے۔اس کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ یہ معاملہ پیش نظر رکھیں کہ زندگی کا ہر لمحہ جو ہم گزار رہے ہیں ہر لمحہ خطرات میں سے ہو کر گزار رہے ہیں کوئی ایک ارادہ بھی ہم نہیں کرتے جس میں ہماری زندگی کو خطرہ درپیش نہیں ہوتا۔ایک فیصلہ کر کے انگلی کا ایک پورہ بھی ہم نہیں ہلاتے جب ہماری زندگی کو خطرہ در پیش نہیں ہوتا اور وہ سائنس دان جو Neurologists ہیں جنہوں نے خوب اچھی طرح انسان کے اعصابی نظام کا جائزہ لیا ہے ان میں سے ایک سائنسدان نے یہ بات دریافت کی کہ ہر دفعہ جب ہم ایک ارادہ کرتے ہیں تو ایک کیمیکل انسانی جسم پیدا کرتا ہے اور اس ارادے کو جب ہم ڈھالتے ہیں ایک فیصلے میں تو بے شمار خلیوں کے سلسلے کے ذریعے وہ حکم اس کنارے تک پہنچتا ہے جس کنارے پر حرکت نے وجود میں آنا ہے۔مثلاً آپ کہتے ہیں میں نے انگلی کا پورہ ہلانا ہے۔حقیقتا آپ کو علم ہی نہیں کہ اس عرصے میں کیا کچھ ہو گیا ہے۔لکھو کھایا اس سے بھی زیادہ خلیے ہیں نظام کے اندر جکڑے ہوئے ایک لمبے سلسلے میں پروئے ہوئے جن تک آپ کا یہ فیصلہ پہنچتے ہی ان کے اندر نہ صرف ایک حرکت پیدا ہوئی بلکہ ایک کیمیاوی مادہ پیدا ہونا شروع ہوا جس نے ان کو طاقت دی اس پیغام کو اگلے کو پہنچایا اس نے اس سے اگلے کو پہنچایا اور آنا فانا بجلی کی سی صورت سے یہ پیغام انگلی کے پورہ تک پہنچ گیا۔اگر فوری طور پر ایک دوسری کیمیا اس پہلی کیمیا کو ختم نہ کر دے اور Cancel Out نہ کر دے تو ایک جگہ بھی یہ واقعہ ہو تو انسان کی موت لاحق ہوسکتی ہے۔یہ Discovery ایک Neurologist نے کی اس پر اس کو نوبل پرائز بھی ملا اور اس سے معلوم ہوا کہ جب خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہر لمحہ تم کسی حالت میں بھی ہو خدا کے فرشتے تمہاری حفاظت کر رہے ہیں تو یہ ایک محض سرسری دعوی نہیں تھا محض سطحی بات نہیں ہے کہ ہاں کوئی فرشتے ہوں گے کہیں ٹھوکر لگے، کہیں ٹکر لگنے لگے تو ہماری حفاظت کرتے ہیں یہ مراد نہیں ہے۔مراد یہ ہے کہ زندگی کے ہر لمحہ ہم محتاج ہیں خدا تعالیٰ کی غیر معمولی قدرت کی عملداری کے ،Conscious بالا رادہ قدرت ہے جو ایک نظام کے تابع زندگی کی حفاظت کرتی چلی جارہی ہے۔جب خدا کی تقدیر