خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 630
خطبات طاہر جلد ۶ 630 خطبه جمعه ۱/۲ کتوبر ۱۹۸۷ء Walking Distance پر ہیں یہاں سے۔اس لئے بالکل کسی سے بات نہ کریں میں پہنچا ہی پہنچا اور ابھی میں موٹر کی طرف جارہا تھا اتنے میں کچھ لوگ آئے میری طرف کہ تم کون ہو، کیوں آئے ہو یہاں؟ اتنے میں موٹر کی لائٹ نظر آئی ان کے آنے کی اور وہ پہنچ گئے اور چونکہ وہ خود بھی سیاہ فام تھے س لئے ان کو کوئی زیادہ وقت نہیں ہوئی ہمیں وہاں سے نکالنے میں۔یہ جو اتنے بڑے شہر میں اس طرح خدا تعالیٰ اپنی حفاظت سے بغیر پوچھے مشن کے اتنا قریب لے جائے اور خود ہی انتظام کر دے۔کوئی بیوقوف احمق ہی ہوگا جو کہے کہ سب اتفاقات ہیں اگر اتفاقات ہیں تو آپ ٹرائی (Try) کر کے دیکھیں کسی اور شہر میں جو اس سے آدھا بھی ہو اور اس ایڈریس پر پہنچنے کی کوشش کریں جس کے متعلق آپ نے کچھ نہ پوچھا ہو اور پہلی دفعہ اس شہر میں داخل ہوئے ہوں ناممکن ہے کہ اتنا قریب آپ پہلی دفعہ میں پہنچ جائیں۔تو میں آپ کو اس لئے بتا رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ایک زندہ حقیقت ہے کوئی دور کا قصہ نہیں ہے۔جب وہ کہتا ہے کہ اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ تو سچ کہتا ہے کہ جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں ضرور اس کا جواب دیتا ہوں فَلْيَسْتَجِيبو الى (البقرہ: ۱۸۷) لیکن دوسروں کو بھی تو چاہئے کہ میری باتوں کا جواب دیں۔یک طرفہ تعلق تو قائم تو دو انسانوں کے درمیان میں بھی نہیں ہوا کرتا ، دو برابر کے انسانوں میں بھی یک طرفہ تعلق تو نہیں قائم ہوا کرتا کہ آپ ایک شخص سے حسن سلوک کرتے چلے جارہے ہیں، جب وہ بلائے آپ اس کی آواز پر لبیک کہیں فوراً اپنے سارے کام چھوڑ کر پہنچ جائیں اور جب آپ کو ضرورت پڑے تو وہ دوسری طرف منہ کر لے۔یہ راز ہے دعا کی قبولیت کا جسے قرآن کریم نے ہم پر کھولا۔آپ خدا کی آواز پر لبیک کہنے کے لئے ذہنی طور پر تیار ہوں، قلبی طور پر تیار ہوں۔دل میں ایک فیصلے کی بات ہے ایک معمولی سے لمحے کے اندر جو وقت کے لحاظ سے ایک معمولی لمحہ ہوا کرتا ہے لیکن ایک انسان کی زندگی میں اس کا سب سے قیمتی لمحہ بن جاتا ہے اگر آپ یہ فیصلہ کرلیں کہ فَلْيَسْتَجِنیوالی کی شرط ضرور پوری کریں گے اور خدا تعالیٰ کی آواز کو دوسری ہر آواز پر فوقیت دینے کی کوشش کریں گے افضیلت دینے کی کوشش کریں گے۔یہ فیصلہ ہے جس کے بعد آپ کی دعاؤں کے رنگ بدل جائیں گے۔پس پھر اُجیب دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ کے نظارے آپ بار بار دیکھیں گے۔یہ ممکن ہے اور عین ممکن ہے کہ