خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 609
خطبات طاہر جلد ۶ 609 خطبه جمعه ۲۵ ؍ستمبر ۱۹۸۷ء مل کر بعض دفعہ بیماریوں کو اُبھار کر منظر عام پر لے آتے ہیں ، بعض دفعہ ان کو دبا کر نظروں سے بالکل غائب کر دیتے ہیں لیکن بالعموم خدا کی یہ تقدیر کارفرما دکھائی دیتی ہے کہ اگر خدا کا فضل اور خدا کی رحمت شامل حال نہ ہوتے تو ہم میں سے اکثر ان مادی شیطانوں کا شکار ہو جاتے۔پس روحانی دنیا میں بھی جیسا کہ میں نے بیان کیا ایسی ہی کیفیتیں ہوا کرتی ہیں اور جس طرح ان بیماریوں سے بچنے کے لئے دنیا کے اہل علم ان کی نشاندہی کرتے ہیں ، خطرات سے پوری طرح متنبہ کرتے ہیں (Precautionary Measures) حفاظتی اقدامات جو پیش بندی کے طور پر کئے جاتے ہیں ان سے متعلق آپ کو بتاتے ہیں اور بہت سی ایسی بیماریوں سے انسان اس علم کی بناء پر بچ سکتا ہے کہ وہ بیماریاں کیا ہیں، کہاں کہاں پائی جاتی ہیں، کس طرح پھیلتی ہیں ، اور ان کے دفاع کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ قرآن کریم ایک ایسی کامل روحانی امراض کی شفا کی کتاب ہے کہ جس نے صرف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے بعد شفا کے گر نہیں سکھائے بلکہ بیماریوں میں مبتلا ہونے سے پہلے ہی ان کے متعلق ہر قسم کے احتمالات سے ہمیں متنبہ کر دیا اس تفصیل سے ہر روحانی مرض خواہ وہ انفرادی ہو یا قومی ہو اس کے اوپر روشنی ڈالی ہے کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔ایک بیماری ان بیماریوں میں سے ایسی ہے جو قوم کے Moral کو گرانے والی ہے، قوم کو مایوس کرنے والی ہے اور خطرات کے وقت یا شدید ابتلاؤں کے وقت اگر وہ کسی قوم کو لاحق ہو تو اس کی تقدیر کی کایا پلٹ سکتی ہے۔جتنی قومیں بھی بعض ایسی روحانی بیماریوں کا شکار ہوکر بازیاں ہار جایا کرتی ہیں۔چنانچہ جیسا کہ ایک دفعہ پہلے بھی میں نے اس بات پر روشنی ڈالی تھی، جرمن قوم میں جنگ کے دنوں میں جو Fifth Column کا تصور پیش کیا وہ یہی تھا کہ سب سے زیادہ طاقتور حملہ کسی قوم کے Moral پر ہوا کرتا ہے۔اس لئے ایسے ایجنٹ خفیہ ہر جگہ پھیلا دیئے جائیں جو دن رات صبح شام با تیں کر رہے ہوں ہر قسم کی اور ان میں ایسی باتیں بھی شامل ہوں جو بالا رادہ قوم کے حوصلے کو گرانے والی ہوں، اپنے مقصد سے مایوس کرنے والی ہوں۔ان لوگوں پر عدم اعتماد پیدا کرنے والی ہوں جو ان کے رہنما ہوتے ہیں۔جن کے ہاتھوں میں ان کے انتظامی امور ہوتے ہیں۔اپنے افسروں سے بد دل کرنے والی، اپنے ماتحتوں سے بددل کرنے والی غرضیکہ ایک با قاعدہ سازش کے نتیجے میں اور فکر کے نتیجے میں