خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 525 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 525

خطبات طاہر جلد ۶ 525 خطبه جمعه ۷ / اگست ۱۹۸۷ء اس کا تیسرا پہلو ایک اور ہے کہ جب خدا کے گھروں کا ایک نمونہ ہمارے سامنے رکھا گیا تو ہمارے گھر بھی تو اسی نمونے کے مطابق صاف ستھرے اور پاکیزہ ہونے چاہئیں اور ہمارے اندر صفائی کی عادت پیدا ہونی چاہئے۔اس لحاظ سے بھی میں سمجھتا ہوں کہ ساری دنیا میں ابھی جماعت کی تربیت کی بہت ضرورت ہے۔عمومی جائزے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ صفائی ایک قومی خلق بن گئی ہے اور دینی خلق نہیں رہی۔پاکستان کے احمدی کی صفائی کا معیار علاقے علاقے میں مختلف ہوتا چلا جاتا ہے۔ہندوستان کے احمدی کے گھروں کی صفائی یا پاکیزگی کا معیار بھی علاقے علاقے میں مختلف ہوتا چلا جاتا ہے۔یورپ کے احمدیوں کا معیار اپنے علاقے سے مناسبت رکھتا ہے۔امریکہ کے احمدیوں کا معیار اپنے علاقے سے مناسبت رکھتا ہے۔بنگلہ دیش کے احمدیوں کا معیار اپنے علاقے سے مناسبت رکھتا ہے۔حالانکہ اسلام نے صفائی کو دین کے ساتھ وابستہ کیا ہے اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ صحیح معنوں میں کوئی انسان دین کو سمجھتا ہو اور دین کے لحاظ سے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتا ہو تو وہ صفائی کو اپنے دینی عوامل کا حصہ نہ بنائے۔پس جب ہم صفائی کی بات کرتے ہیں تو یہ کہنا درست نہیں ہے کہ ہمارے یورپ میں بسنے والے احمدی بڑے اچھے اور صاف ستھرے ہیں ، امریکہ میں بسنے والے صاف ستھرے ہیں کیونکہ وہ اگر صاف ستھرے ہیں تو ان کو یہ صفائی احمدیت یعنی حقیقی اسلام سے نہیں ملی بلکہ اپنی عادات کے نتیجے میں ملی ہے اور جو صفائی ملی ہے اس میں بھی بڑی خامیاں ہیں کیونکہ قومی صفائی کے تصور دینی صفائی کے تصور سے پوری طرح مطابقت نہیں کھایا کرتے۔ہمارے ہاں جو پاکی ناپاکی کا ایک مضمون ہے وہ ان قوموں کی صفائی میں داخل نہیں ہے۔نہایت گندی اور غلیظ چیزیں بھی بعض گھروں میں آپ کو دکھائی دیں گی اور اس کے باوجود وہ گھر صاف ستھرے ہیں۔شیشوں کی طرح چمکتے ہوئے گھروں میں کئی قسم کی گندگیاں بھی نظر آتی ہیں لیکن اس کی ان کو پرواہ نہیں ہے۔تو جب ہم اسلام کے نقطہ نگاہ سے صفائی کی بات کرتے ہیں تو مراد ہے وہ صفائی کا تصور جو قرآن نے پیش فرمایا، جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے پیش فرمایا اور آپ نے اسے دین کا حصہ بنا دیا ہے۔چنانچہ ابو مالک الاشعری سے روایت ہے انہوں نے کہا: قال قال رسول الله الله الطهور شطر الايمان (مسلم کتاب الطهارة حدیث نمبر : ۳۲۸) کہ ابو مالک الاشعری روایت کرتے ہیں کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا کہ پاکیزگی ایمان کا ایک حصہ ہے اسے ایمان سے الگ