خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 485 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 485

خطبات طاہر جلد ۶ 485 خطبہ جمعہ ۲۴ جولائی ۱۹۸۷ء اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھا میں۔امراء جماعت کو انکساری اور وحدت پیدا کرنے کی ہدایت ( خطبہ جمعہ فرموده ۲۴ / جولائی ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی:۔من يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيْعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُ وا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاء فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنتُمْ عَلَى شَفَا حَفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَيَتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَيكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ) ( آل عمران ۱۰۳ - ۱۰۵) یہ تین آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے یہ قرآن کریم کی سورہ آل عمران کی ۱۰۳ تا ۱۰۵ آیات ہیں۔ان کا ترجمہ یہ ہے کہ اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو اللہ تعالیٰ کا ایسا تقویٰ اختیار کرو جیسا کہ حق ہے، ایسا خدا سے ڈرو جیسا کہ خدا سے ڈرنے کا حق ہے اور وہ حق کیا ہے وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَاَنْتُمْ مُسْلِمُونَ ہرگز ایسی حالت میں نہ مرو کہ تم مسلمان نہ ہو یا ہرگز نہ مرو مگر ایسی حالت میں کہ