خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 313 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 313

خطبات طاہر جلد ۶ 313 خطبه جمعه ۸ رمئی ۱۹۸۷ء صاحب برکت لوگوں سے وفا کرتے ہوئے ان کی برکتوں سے چمٹ جائیں ، حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کی وفات پر ذکر خیر (خطبه جمعه فرموده ۸ مئی ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کی۔إن تَمْسَسْكُمُ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ وَ اِنْ تُصِبْكُمْ سَيِّئَةٌ يَفْرَحُوْابِهَا وَإِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا إِنَّ اللهَ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيدٌ ) (آل عمران : ۱۳) اور فرمایا: گزشتہ جمعہ میں میں نے تقویٰ کے ایک بہت ہی اہم پہلو یعنی صبر کی طرف توجہ دلائی تھی۔اسی مضمون سے متعلق آج بھی میں کچھ مزید باتیں کہوں گا لیکن اس سے پہلے میں یہ بتانا چاہتا ہوں اور جماعت کو اس سے پہلے یہ علم ہو بھی چکا ہے کہ اسی ہفتہ میں اللہ تعالیٰ نے ہم سب کے صبر کا اس رنگ میں بھی امتحان لیا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سب سے چھوٹی بیٹی جو جماعت کے لئے ایک بہت ہی بابرکت وجود تھیں ہم سے اس ہفتہ جدا ہو گئیں۔آپ سے بڑے بھائی صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کے وصال پر حضرت اقدس