خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 314
خطبات طاہر جلد ۶ 314 خطبه جمعه ۸ رمئی ۱۹۸۷ء مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ فرمایا وہ آپ کی ذات پر بھی اس رنگ میں پورا ہوتا ہے۔آپ نے فرمایا:۔جگر کا ٹکر ا مبارک احمد جو پاک شکل اور پاک خو تھا وہ آج ہم سے جُدا ہوا ہے ہمارے دل کو حزیں بنا کر ( در مشین صفحه :۱۰۰) حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ بھی بہت پاک خو اور پاک شکل تھیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد میں سے آپ کو ایک اپنا سارنگ عطا ہوا تھا جس میں بہت ہی جاذبیت تھی ، بہت ہی پیار کرنے والی طبیعت اور عمر کے ہر طبقے کے بچوں سے آپ کے تعلقات کا دائرہ آپ کی محبت اور رحمت اور شفقت کے نتیجے میں بہت ہی وسیع تھا۔بچپن میں ہم چھوٹی پھوپھی جان آپ کو کہا کرتے تھے بعد میں بھی ابھی تک چھوٹی پھوپھی جان کہتے رہے۔میرا کہنا یہ تھا کہ بچپن میں چھوٹی پھوپھی جان سے بچوں کو خصوصیت سے بہت لگاؤ تھا۔حضرت بڑی پھوپھی جان اور بچوں کے درمیان ایک رُعب کا پردہ حائل رہتا تھا۔حضرت بڑی پھوپھی جان کو اللہ تعالیٰ نے ایک غیر معمولی ایک رُعب عطا فر مایا تھا اور بعض طبیعتوں میں بچوں کے ساتھ ملنے جلنے کا جو غیر معمولی مادہ پایا جاتا ہے وہ حضرت چھوٹی پھوپھی جان میں خصوصیت کے ساتھ زیادہ تھا۔اس لئے بچے طبعا آپ کے ساتھ بہت جلد مانوس ہو جایا کرتے تھے پھر آپ کو یہ عادت تھی کہ بلا کہ ان سے کھیلنا، چھوٹی چھوٹی باتیں کرنا، ان کو چھیڑنا اور اس میں ان کی بچیاں بھی ساتھ شامل ہو جایا کرتی تھیں۔اس لئے حضرت مصلح موعودؓ کے بچوں کا حضرت پھوپھی جان کے ساتھ بچپن ہی سے اس لئے غیر معمولی تعلق رہا اور باقی ہمارے چاؤں کی اولاد کا بھی ایک پہلو سے بہت تعلق تھا۔آپ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کئی مرتبہ ذکر فرمایا ہے۔ملفوظات“ میں جہاں حضرت مسیح کی بحث چل رہی ہے کہ آپ کو بچپن میں ، مہدا اور کہل میں خدا تعالیٰ نے بولنے کی طاقت بخشی اس گفتگو میں آپ فرماتے ہیں کہ مہد کا زمانہ جو ہے یہ ضروری نہیں کہ پہلے چھ مہینے کا ہو یہ تو دودھ کا زمانہ کہلاتا ہے جو تین چار سال تک ممتد ہوتا ہے اور اس عمر میں بعض بچے بہت باتیں کرتے ہیں چنانچہ میری بیٹی امتہ الحفیظ بھی جو کم و بیش اسی عمر کی ہے بہت باتیں کرنے والی ہے اور بڑی ذہین