خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 137
خطبات طاہر جلد ۶ 137 خطبه جمعه ۲۷ فروری ۱۹۸۷ء جماعت احمدیہ کے خلاف کارروائیاں ، جہلم میں ہونے والی شہادت ، سارا پاکستان مظلوم ہے اس کے لئے دعا اور ہمدردی کی نصیحت ( خطبه جمعه فرموده ۲۷ فروری ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : اِذَا جَاءَكَ الْمُنْفِقُونَ قَالُوْا نَشْهَدُ انَّكَ لَرَسُولُ اللهِ وَاللهُ يَعْلَمُ اِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَكَذِبُونَ اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللهِ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُوْنَ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ أَمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطِيعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ ) اور پھر فرمایا: (المنافقون:۴۲) پاکستان میں جو جماعت احمدیہ کے خلاف اشتعال انگیزی کی اور افترا پردازی کی اور اشاعت فحش کی مہم حکومت کے سائے تلے علماء کی طرف سے چلائی جا رہی ہے۔اس میں وقتاً فوقتاً تیزی بھی آجاتی ہے اور علاقے بھی مختلف وقتوں میں بدلتے رہتے ہیں۔کبھی سندھ کو خاص طور پر اپنی