خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 128
خطبات طاہر جلد ۶ 128 خطبه جمعه ۲۰ فروری ۱۹۸۷ء غالب نظر آتا ہے۔وہ اس راز کو نہیں سمجھتے کہ یہ جو جرم ہے جس کا ذکر ہورہا ہے یہ ان منافقوں کا جرم تھا جو حضرت محمد مصطفی ﷺ کی گستاخی کرتے تھے اور آنحضرت ﷺ اپنے خلاف بولنے والوں ، اپنی گستاخی کرنے والوں کو معاف کرنے کے لئے ایک غیر معمولی طاقت رکھتے تھے۔اسی لئے جب منافقوں کے سردار نے جب آپ کے متعلق نہایت ہی نازیبا بلکہ نازیبا کا لفظ ہی اس کے لئے زیبا نہیں، نہایت ہی ظالمانہ کلمات کہے، انتہائی گستاخانہ ، ایسے کے دہرائے نہیں جاتے آج، اُس کے با وجود آنحضرت ﷺ نے جو ہر قسم کی نفس کی ملونی سے پاک تھے آپ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ میں اس کے لئے استغفار کروں اور کیونکہ اللہ کو اپنے نبی کی غیرت ہوتی ہے اور بے انتہا غیرت ہوتی ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے یہ فیصلہ کیا کہ محمد اپنی استغناء کی شان جیسی بھی دکھا رہا ہے یہ اس کے اوپر بجتی ہے لیکن مجھ پر یہ بجتا ہے کہ ان ظالموں کو میں معاف نہ کروں۔پس آنحضرت ﷺ کے خلاف جرم کے مرتکب لوگ تھے جن کے متعلق خدا فرماتا ہے کہ اگر ستر دفعہ بھی تو نے استغفار کی تب بھی میں ان کو معاف نہیں کروں گا اور آنحضرت ﷺ کا حسن سیرت دیکھیں کہ اس بات کو سن کر یہ نہیں فرمایا کہ اچھا پھر میں استغفار نہیں کرتا فرمایا اچھا میں ستر سے زیادہ مرتبہ استغفار کروں گا۔( بخاری کتاب الجنائز حدیث نمبر : ۱۲۷۷) عجیب شان ہے ہمارے آقا محمد مصطفی کی۔ان علماء کو پتہ ہی کچھ نہیں کہ کس کی غلامی کا دم بھر رہے ہیں نــعـــو ذبـــالـلـه مـن ذالک یہ خود کس کی طرف منسوب ہو رہے ہیں۔ان کو پتہ ہوتا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان کیا ہے تو حیا کرتے ان کی طرف منسوب ہونے سے۔ادھر یہ عالم تھا یہ شان تھی ادھر یہ حال ہے کہ کلمہ پڑھنا جرم بن گیا ہے، بسم اللہ کہنا جرم بن گیا ہے، اللہ کا نام لینا جرم بن گیا ہے۔الله ان کے جرائم کی فہرست بھی بڑھتی چلی جا رہی ہے جو آنکھیں نکالنا، بالجبر زنا کرنا، چھوٹے بچوں کو قتل کر دینا، اغواء کر لینا، لوٹنا ، ڈاکے مارنا ، عورتوں کی سروں کی چادر میں اتار دینا ان کی عصمت دری کرنا، ہر قسم کے گناہ، ہر قسم کے ظلم، ہر قسم کی سفا کی کی فہرست پاکستان میں دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے اور ادھر احمدیوں کے جرائم کی فہرست بھی بڑھتی ہی چلی جارہی ہے۔بسم الله کہنے والے، اللہ کا نام لینے والے، لا اله الا الله محمد رسول اللہ پڑھنے والے، خدا تعالیٰ اور محمد مصطفی ﷺ کے عشق کے گیت گانے والے ، عبادتیں کرنے والے۔یہ جرائم ہیں جو آپ دیکھ لیں