خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 724
خطبات طاہر جلد۵ 724 خطبه جمعه ۳۱ را کتوبر ۱۹۸۶ء 15 اکتوبر تک کی وصولی -/39,46,000 روپے تھی اور امسال 15 اکتوبر تک کی وصولی -/63,86,000 روپے ہو چکی تھی۔تو خدا کے فضل سے وصولی کے لحاظ سے بھی جماعت ہائے بیرون غیر معمولی تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔وعدوں میں جو نمایاں اضافہ کرنے والی بیرونی جماعتیں ہیں ان میں جرمنی صف اول میں ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے۔وہاں نوجوان اگر چہ زیادہ تعلیم یافتہ نہیں اور کئی لحاظ سے بعض کمزوریاں بھی پائی جاتی ہیں مگر عمومی طور پر بہت ہی مستعد اور مخلص اور فدائیت کا جذبہ رکھنے والے نوجوان ہیں اور اکثر جماعت جوانوں ہی پر مشتمل ہے اور ان میں قربانی کا مادہ بڑا نمایاں ہے۔چنانچہ مالی لحاظ سے بھی وہ حالانکہ بہت سے ایسے بھی ہیں جو آج کل غریب Lodgers میں رہ رہے ہیں بہت معمولی گزارے ان کو ملتے ہیں اتنے کہ بمشکل زندہ رہ سکیں۔اس سے بھی بچا بچا کر وہ مالی قربانی میں بڑا نمایاں حصہ لے رہے ہیں۔نمبر دو پر کینیڈا کی جماعت ہے جو گزشتہ چند سال سے مسلسل جاگ رہی ہے۔وہ بھی اللہ کے فضل سے آگے بڑھ کر نمایاں ترقی کرنے والی جماعتوں میں شامل ہو گئی ہے۔تیسرے نمبر پر ہالینڈ ہے۔ہالینڈ بھی مالی قربانی کے لحاظ سے تعداد کم ہونے کی وجہ سے بہت ہی پیچھے تھا لیکن اب گزشتہ چند سال سے بڑی تیزی سے بیدار ہو رہا ہے کچھ تعداد بھی بڑھ رہی ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ مالی قربانی کا معیار کا بڑھنا زیادہ ذمہ دار ہے اس علاقے میں۔برطانیہ کی جماعت بڑی Steady یعنی مستقبل مزاج اور ترقی کی رفتار بھی ان کی بڑی متوازن ہے اللہ کے فضل سے۔اس لئے ان کا جو غیر معمولی اضافہ ہے وہ اتنا دکھائی نہیں دے گا۔اضافہ ان کا با قاعدہ ہو رہا ہے۔لیکن چونکہ شروع ہی سے اچھی حالت ہے اللہ کے فضل سے اس لئے ان کا اضافہ اتنا نمایاں دکھائی نہیں دیتا، وہ چوتھے نمبر پر ہے۔امریکہ پانچویں نمبر پر ہے۔غانا چھٹے نمبر اور پھر آئیوری کوسٹ ، یوگنڈا ، تنزانیہ، کینیا، ملائیشیا وغیرہ یہ ساری وہ جماعتیں ہیں جنہوں نے اسی ترتیب سے اس سال قربانیوں کو آگے بڑھانے میں غیر معمولی رفتار دکھائی ہے۔امسال میں نے جو ٹارگٹ ان کو دیا تھا، تحریک جدید کو وہ یہ تھا کہ سال کے آخر تک ایک کروڑ روپیہ آپ نے پہنچا دینا ہے بیرون پاکستان کا تو ان کی طرف سے خوشکن اطلاع ملی ہے کہ سارے نقصانات کو نظر انداز بھی کر دیا جائے جو کرنسی گرنے سے پیدا ہوا ہے تو اس کے باوجود