خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 725 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 725

خطبات طاہر جلد۵ 725 خطبه جمعه ۳۱ را کتوبر ۱۹۸۶ء -/1,00,54050 روپے تک وعدے خدا تعالیٰ کے فضل سے پہنچ چکے ہیں اور 85ء کے ریٹ لگائیں جائیں، گزشتہ سال کے ریٹ لگائے جائیں اور مغرب کے وہ کم کر دیئے جائیں اور افریقہ کے ریٹس گزشتہ سال کی طرح بڑھا دیئے جائیں تو پھر 1,24,00,000 (ایک کروڑ چومیں لاکھ روپے کی رقم بنے گی۔اب اس کا میں خلاصہ آپ کو سنا دوں ایک اور پہلو سے۔انہوں نے لکھا ہے کہ خلافت رابعہ کے دوران چار سال میں جس طرح غیر معمولی طور پر دشمن کی مخالفت بڑھی ہے اسی طرح غیر معمولی طور پر جماعت کے اندر مالی قربانی کا جذبہ بڑھا ہے اور یہ مالی قربانی مظہر ہے اخلاص کے اضافے کی اور ایمان کی اضافے کی۔آج کل کی دنیا میں جو مادہ پرست دنیا ہے، اس میں آسانی کے ساتھ پیسہ چھوڑتا کون ہے۔اندرونی دباؤ بڑھتا ہے یعنی اخلاص کا اندرونی دباؤ بڑھتا ہے تو انسان کا بے اختیار اس کی کمائی کا پیسہ اچھل اچھل کر باہر آتا ہے خدا کے رستہ میں قربان ہونے کے لئے۔تو جب ہم روپے کی بات کرتے ہیں تو اصل جو پیش نظر بات ہے وہ یہ رکھنی چاہئے کہ دشمن نے آپ کے ایمان پر حملہ کیا تھا اور بڑی شدت کے ساتھ حملہ کیا تھا۔بہت کم تاریخ میں اس طرح مستعدی کے ساتھ حکومت کی پشت پناہی کے ساتھ کسی چھوٹی سی جماعت کے اخلاص اور ایمان پر حملہ ہوا ہوگا اور اس حملے کے جواب میں اخلاص اور ایمان کے دوسرے پیمانے جو ہیں ان کا ذکر تو میں کرتا رہتا ہوں کہ کس طرح نت نے نمازوں میں ترقی کی ، عبادات الہی کی طرف توجہ پیدا ہوئی ، اپنے اخلاق میں ترقی کی، اپنے معاشرہ کو زیادہ درست کرنے کی کوشش کی، اللہ تعالیٰ سے تعلق اور اس کے پیار میں غیر معمولی طور پر آگے بڑھی۔ان سب کو جانچنے کا ایک پیمانہ مالی قربانی ہے۔تو مالی قربانی کے لحاظ سے آپ یہ دیکھ لیجئے کہ 83-1982 میں خلافت رابعہ کے آغاز پر پاکستان میں کل وعدے 28,35,000 (اٹھائیس لاکھ پینتیس ہزار روپے کے تھے اور 1985-86 میں بڑھ کر 55,65,000 ( پچپن لاکھ پینسٹھ ہزار روپے ہو گئے یعنی اس چار سالہ ابتلا کے دور میں مالی قربانی دگنی ہوگئی ہے پاکستان کی۔اور جہاں تک بیرون پاکستان کا تعلق ہے اس کے کوائف یہ ہیں کہ 83-1982 میں گیارہ لاکھ روپے کا وعدہ تھا ساری دنیا میں تحریک جدید کا اور 86-1985 میں ایک کروڑ چون ہزار کا ہو چکا ہے۔یعنی دس گنا رفتار آگے بڑھ گئی ، حیرت انگیز