خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 723
خطبات طاہر جلد۵ 723 خطبه جمعه ۳۱ را کتوبر ۱۹۸۶ء پاکستان کے تھے۔سال گزشتہ یعنی جو 51 واں سال تھا اس میں اسوقت وعدے 76,28,740 روپے کے تھے اور سال رواں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ وعدے بڑھ کر 1,00,54,050 روپے ہو چکے ہیں۔یہ تعداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے اگر چہ غیر معمولی اضافے پر دکھائی دیتا ہے یعنی 31 فیصد کا لیکن بعض ایسے اعداد وشمار ہیں اس ضمن میں جو صحیح صورت حال پیش نہیں کر سکتے۔مثلاً افریقہ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن اس اضافے کے ساتھ ہی ان کے روپے کی قیمت اتنی گری ہے اس تیزی کے ساتھ کہ جو اضا فہ تھا وہ مدغم ہوگیا۔چونکہ ہم نے اس کو پاکستانی روپوں میں تبدیل کیا ہے اس لئے ان کے اضافہ کی مثال ایسی ہے جیسے آپ نہر کے مخالف تیرنے کی کوشش کریں ، جتنا مرضی زور لگا ئیں اکثر اوقات تو آپ بجائے آگے بڑھنے کے پیچھے جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔اس لئے ان کے اضافہ کی قدر اس طرح آپ کے سامنے آئے گی کہ جس تیزی کے ساتھ روپے کی قیمت گری تھی اس سے کئی گنا تیزی سے وہ آگے بڑھے ہیں اور قیمت گرنے کے باوجود بھی وہ آگے نکل گئے ہیں لیکن اگر پچھلے سال کی قیمت شمار کی جاتی تو اضافہ میں 48لاکھ روپیہ مزید جمع ہو جاتا۔اس کے برعکس یوروپین کرنسیز میں بعض کی قیمت بڑھی ہے اور اس لحاظ سے کچھ اضافہ ایسا نظر آتا ہے یوروپین تحریک جدید کے کوائف میں جو حقیقی اس طرح نہیں ہے بلکہ مثلاً اگر ہزار پونڈ ہے تو پہلے اگر ہزار پونڈ کے انہوں نے روپے بنائے تھے 22 ہزار اب 26 ہزار بنائے ہیں۔اس لئے اگر اضافہ نہ بھی ہو تب بھی وہ اضافہ نظر آئے گا۔اس لئے انہوں نے یہ وضاحت کی ہے تحریک جدید نے کہ ہم اس اضافہ کو شمار نہیں کرتے۔تب بھی خدا کے فضل سے مغربی ممالک کی قربانی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور دونوں کو ملا کر یعنی ان کے اموال کے نقصان کو ملا کر اور یہاں کی بڑھوتی کو نظر انداز کر کے جو حقیقی اضافہ ہے وہ ایک سال میں 63 فیصد بنتا ہے۔تو اس لئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے غیر معمولی قربانی کا مظاہرہ کر رہی ہیں بیرونی جماعتیں اور اس میں بھی پاکستان کے حالات کا براہ راست دخل ہے یعنی جتنے دنیا کے ملاں ہیں وہ سارے مل جائیں اور جماعت احمدیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کریں۔آپ کو خدا یہ یقین دلا رہا ہے کہ ہر کوشش کے نتیجہ میں آپ آگے بڑھیں گے اور آگے بڑھیں گے اور آگے بڑھتے چلے جائیں گے انشاء اللہ تعالیٰ۔وصولی کی رفتار میں بھی بیرونی ممالک میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا ہے یعنی گزشتہ سال