خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 312
خطبات طاہر جلد۵ 312 خطبه جمعه ۲۵ / اپریل ۱۹۸۶ء کوئی اپنے حسن میں مگن خود اپنی زلفوں کو سدھارتا ہے اور خوش ہوتا چلا جاتا ہے۔لیکن کچھ ہیں جو اس کو دیکھ کر اندیشہ ہائے دور دراز میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔پس وہ انقلاب جو نتائج سے خالی ہو، وہ انقلاب جن کے عقب میں روحانی تبدیلیاں اور پاکیزہ روحانی تبدیلیاں پیدا ہونے والی نہ ہوں ، وہ انقلاب جن کے بعد قوم کی حالت نہ سدھرے اور پھر آئندہ خطرات کے انتظار میں گویا وہ بیٹھے کہ کب پھر ماحول بگڑے اور کب پھر ہم اس دور سے دوبارہ گزرنا شروع ہو جائیں جن انقلابات کا نتیجہ اس کے سوا کچھ نہ ہو۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ انقلاب نہیں ہیں۔جن کا قرآن کریم کی ان آیات میں ذکر ہے کیونکہ قرآن کریم فرماتا ہے يَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَوتُ وَبَرَزُوا لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ - پس اے احمد یو! اس عظیم الشان انقلاب کے لئے کوشش کرو اور راضی نہ ہوں اور ہر گز راضی نہ ہو اور ہرگز راضی نہ ہو جب تک اس انقلاب عظیم کا پیش خیمہ تم اپنی آنکھوں کے سامنے نہ دیکھ لو۔جب تک اس انقلاب عظیم کے آثار تمہیں دکھائی نہ دینے لگیں ، جب تک اس انقلاب عظیم کی خوشبو تمہارے نتھنوں تک نہ پہنچے ہر گز راضی نہ ہو۔اسی کے لئے کوشش کرتے چلے جاؤ اسی کے لئے دعائیں کرتے چلے جاؤ کیونکہ ہماری جماعت الہی جماعت ہے اور انہی اغراض کے لئے پیدا کی گئی ہے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: آج نماز جمعہ کے معابعد تین احمدی خواتین کی نماز جنازہ غائب ہوگی۔ایک ہمارے سلسلہ کے مبلغ محمد حنیف یعقوب صاحب جو گیانا میں آج کل مبلغ ہیں اور ٹرینیڈاڈ کے ہیں ان کی اہلیہ محترمہ وفات پاگئیں ہیں۔ایک عائشہ مستن یہ ہمارے عبدالحمید جبر وصاحب ماریشس کے ایڈوکیٹ ہیں ان کی خوشدامنہ تھیں، یہ بھی وفات پاگئیں ہیں اور مبارک احمد خان صاحب نجی سیکرٹری تبلیغ کی والدہ کی وفات کی اطلاع بھی ملی ہے۔ان تینوں کی نماز جنازہ غائب جمعہ کے معا بعد ہوگی۔