خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 311 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 311

خطبات طاہر جلد۵ 311 خطبه جمعه ۲۵ اپریل ۱۹۸۶ء کہ آپ نے نئی زمین اور نئے آسمان کے لئے کوشش کرنی ہے۔آپ ہرگز کسی انقلاب سے راضی نہ ہوں جو دنیا کے حالات بدلانے والا انقلاب نہ ہو۔جوان کی دنیاوی زندگی میں بھی تبدیلی پیدا نہ کر سکے اور جوان کی روحانی زندگی میں بھی تبدیلی پیدا نہ کر سکے اس انقلاب پر مومن راضی ہو جائیں اور مومن خوش ہو جائیں یہ کیسے ممکن ہے؟ ایسے چھوٹے اور سطحی اور پست خیالات والوں کا رب عظیم سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔رب اعلیٰ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔اس لئے مومنوں کی جماعت کو ان حالات پر نظر ڈال کر عبرت حاصل کرنی چاہئے اور وہ عزائم پہلے سے زیادہ بلند کرنے چاہئیں ہمتیں پہلے سے زیادہ مضبوط کرنی چاہئیں۔ان ارادوں میں مزید قوت پیدا کرنی چاہئے ، اپنے عمل کی طاقت کو بڑھانا چاہئے۔جن کے ذریعہ دنیا میں دائگی اور حقیقی انقلاب برپا کئے جاتے ہیں۔ان غربتوں کا علاج بھی جماعت احمدیہ کے پاس ہے اور جماعت احمدیہ ہی کے ذریعہ ہوگا۔ان ناانصافیوں کا علاج بھی جماعت احمد یہ ہی کے پاس ہے اور جماعت احمدیہ کے ذریعہ ہوگا۔ان کی روحانی بدحالی اور بے راہ روی کا علاج بھی جماعت احمدیہ ہی کے پاس ہے اور جماعت احمدیہ کے ذریعہ ہو گا۔اس لئے ان عظیم کاموں کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔یہ عبرت ہے جو ان حالات سے حاصل کی جاتی ہے اور نئے زمین و آسمان کے لئے کوشش بھی کریں اور دعائیں بھی کریں۔اور اپنے زمین و آسمان تو ضرور بدلیں کیونکہ اگر آپ کے زمین و آسمان نہ بدلے گئے تو آپ نے دنیا کے زمین و آسمان کیسے تبدیل کرنے ہیں۔انقلابی روحانی تبدیلیوں کا تقاضا کر رہا ہے یہ دور۔ایسی تبدلیاں کہ جماعت کے اندرونی حالات، دنیاوی حالات بھی درست ہو جائیں اور بیرونی حالات اور روحانی حالات بھی درست ہو جائیں۔میں جب بار بار زور دیتا ہوں عائلی جھگڑوں کو مٹانے کے لئے ،آپس میں محبت کا ماحول پیدا کرنے کے لئے ، مالی لحاظ سے اپنی دیانت داری کے معیار کو بڑھانے کے لئے ، اپنے تقویٰ کے معیار کو اونچا کرنے کے لئے۔یہ سارے نئے زمین و آسمان جو ہم نے پیدا کرنے ہیں ، ان کا مضمون میرے سامنے ہوتا ہے اور میں فکر کرتا ہوں۔اس لئے وہ احمدی جو مجھے خط لکھتے ہیں کہ الحمد للہ وہ سب کچھ ہو گیا جس کی ہم توقع کر رہے تھے مجھے ان پر رحم آتا ہے۔یہ تو آرائش خم کا کل ہے یعنی جس طرح