خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 313
خطبات طاہر جلد۵ 313 خطبه جمعه ۲ رمئی ۱۹۸۶ء حسد کی بیماری اور اس سے بچنے کی نصیحہ خطبه جمعه فرموده ۲ مئی ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی: أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا أَنهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِهِ ۚ فَقَدْ أتَيْنَا آلَ إِبْرَهِيمَ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَأَتَيْنَهُمْ مُّلْكًا عَظِيمًان (النساء:۵۵) وَدَّ كَثِيرٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتُبِ لَوْ يَرُدُّونَكُمْ مِنْ بَعْدِ إِيْمَانِكُمْ كَفَّارًا حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ أَنْفُسِهِمْ مِّنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ اور پھر فرمایا: (البقره: ۱۱۰) یہ دو آیات کریمہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے سورہ النساء اور سورہ البقرہ سے لی گئیں ہیں پہلی آیت سورہ النساء سے ہے اور دوسری البقرہ سے۔ان دونوں میں حسد کا ذکر ملتا ہے۔قرآن کریم میں حسد کا ذکر اس کے علاوہ تین دوسری جگہوں پر آتا ہے ایک سورہ فتح میں اور دو مرتبہ سورہ فلق میں۔ایک طرف تو تعجب ہوتا ہے کہ صرف پانچ دفعہ اس برائی کا ذکر ہے جو کہ بہت ہی خطرناک اور گہری امراض سے تعلق رکھنے والی برائی ہے۔جس کے نتیجہ میں دنیا میں بکثرت فساد پیدا ہوتے ہیں۔دوسری طرف خود قرآن کریم اس کو اہمیت بھی اتنی دیتا ہے کہ آخری تین سورتوں میں جن میں