خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 921
خطبات طاہر جلد چہارم 921 خطبه جمعه ۲۲ / نومبر ۱۹۸۵ء توحید خالص اور قیام نماز نیز ولایت نوافل سے حاصل ہوتی ہے (خطبه جمعه فرموده ۲۲ / نومبر ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کی : إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكُوةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ وَمَنْ يَتَوَلَّ الله وَرَسُولَهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا فَإِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْغُلِبُونَ ) پھر فرمایا: (المائدہ: ۵۶-۵۷) سورۃ المائدہ کی ان دو آیات کے معانی جن کی میں نے تلاوت کی ہے یہ ہیں کہ إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ الله تمہارا دوست اللہ ہے ، وَرَسُولُهُ اور اس کا رسول ہے ، وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوۃ اور وہ لوگ تمہارے دوست ہیں جو ایمان لائے جن کی صفات یہ ہیں الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوة کہ صرف ایمان ہی نہیں لائے بلکہ نماز کو قائم کرتے ہیں۔وَيُؤْتُونَ الزَّكوة اور زکوۃ دیتے ہیں ، وَهُمْ لكَعُونَ اور موحد خالص ہیں شرک نہیں کرتے۔وَمَنْ يَتَوَلَّ الله وَرَسُولَهُ اور جو کوئی اللہ کو دوست رکھے اور اس کے رسول کو وَ الَّذِينَ آمَنُوا اور ان کو جو ایمان لائے۔فَإِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْغُلِبُونَ پس یقینا اللہ تعالیٰ کا گروہ ہی غالب