خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 486
خطبات طاہر جلد۴ 486 خطبه جمعه ۲۴ رمئی ۱۹۸۵ء رکھتے ہیں اور تمام دنیا کی جماعت کی دعائیں ان کے شامل حال ہیں۔اس لئے میں آپ کو یہ بتا تا ہوں کہ یہاں بھی وہی مضمون جاری ہوگا کہ اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے تکلیف نہیں چاہتا۔وَعَلَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُم (البقرہ:۲۱۷) بسا اوقات یہ ہوتا ہے کہ تم ایک چیز کو تکلیف کا موجب سمجھ رہے ہوتے ہو لیکن وہ تمھارے لئے بہتر ہوتی ہے۔بعض دفعہ اسی قسم کی آگ سے گزار پیدا ہو جایا کرتی ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ سے دعائیں کریں کیونکہ وہ قادر مطلق خدا ہے، وہ کبھی بھی جماعت کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔وہ مظلوموں کا حامی ہے اور ازل سے مظلوموں کا حامی ہے اس لئے آپ جانتے ہیں کہ آپ مظلوم ہیں اور معصوم ہیں اور جو دکھ برداشت کر رہے ہیں محض اللہ برداشت کر رہے ہیں اس لئے اس رمضان میں خصوصیت کے ساتھ بڑی کثرت کے ساتھ دعائیں کریں بلکہ اس ہفتہ کو خاص دعاؤں کا ہفتہ بنالیں کہ اگلا جمعہ ہمارے لئے خوشیوں کی خبر لے کے آئے ، کوئی دیکھ کی خبر نہ لے کے آئے۔اللہ تعالیٰ ہمارے بھائیوں کا ساتھی ہوان کا نگہبان ہو۔ان کو ہر مصیبت اور تکلیف سے بچائے۔ان کے دکھ ہم پر بہت سخت ہیں ان پر سخت ہوں یا نہ ہوں۔