خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 707 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 707

خطبات طاہر جلد ۳ 707 خطبه جمعه ۳۰ / نومبر ۱۹۸۴ء بندوقوں کی حاجت نہیں پڑے گی بلکہ روحانی اسلحہ کے ساتھ خدا تعالیٰ کی مددا ترے گی اور یہودیوں سے سخت لڑائی ہوگی۔وہ کون ہیں؟ اس زمانہ کے ظاہر پرست لوگ جنہوں نے بالا تفاق یہودیوں کے قدم پر قدم رکھا ہے۔ان سب کو آسمانی سیف اللہ دوٹکڑے کرے گی۔“ (فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۹-۱۰) فرماتے ہیں: میں سچ سچ کہتا ہوں کہ یہی حال اس زمانہ کے جفا کارمنکروں کا ہوگا۔ہر ایک شخص اپنی زبان اور قلم اور ہاتھ کی شامت سے پکڑا جائے گا جس کے کان سُننے کے ہوں سنے۔“ پھر فرماتے ہیں: یا درکھو! کہ آخر یہ لوگ بہت شرمندگی کے ساتھ اپنے منہ بند کر لیں گے اور بڑی ندامت اور ذلت کے ساتھ تکفیر کے جوش سے دستکش ہو کر ایسے ٹھنڈے ہو جائیں گے کہ جیسے کوئی بھڑکتی ہوئی آگ پر پانی ڈال دے۔لیکن انسان کی تمام قابلیت اور زیر کی اور عقلمندی اس میں ہے کہ سمجھانے سے پہلے سمجھے اور جتلانے سے پہلے بات کو پا جائے۔اگر سخت مغز خوری کے بعد سمجھا تو کیا سمجھا۔بہتوں پر عنقریب وہ زمانہ آنے والا ہے کہ وہ کافر بنانے اور گالیاں دینے کے بعد پھر رجوع کریں گے اور بدظنی اور بدگمانی کے بعد پھر حسن ظن پیدا کریں گے۔“ پھر آپ فرماتے ہیں: خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم و معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ وہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔اور ہر ایک قوم اس چشمہ کا پانی پئے گی اور یہ