خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 706
خطبات طاہر جلد ۳ 706 خطبه جمعه ۳۰ / نومبر ۱۹۸۴ء ایک بھی میرے ساتھ نہ ہو تو خدا کے فرشتے میرے ساتھ ہوں گے اور اگر تم گواہی کو چھپاؤ تو قریب ہے کہ پتھر میرے لئے گواہی دیں۔پس اپنی جانوں پر ظلم مت کرو۔کا ذبوں کے اور منہ ہوتے ہیں اور صادقوں کے اور۔۔۔۔۔۔۔خدا کے مامورین کے آنے کے لئے بھی ایک موسم ہوتے ہیں اور پھر جانے کے لئے بھی ایک موسم۔پس یقیناً سمجھو کہ میں نہ بے موسم آیا ہوں اور نہ بے موسم جاؤں گا۔خدا سے مت لڑو! تمہارا یہ کام نہیں کہ مجھے تباہ کر دو۔“ پھر آپ فرماتے ہیں: (تحفہ گولڑویہ روحانی خزائن جلد۷ اصفحہ ۴۹۔۵۰) چنانچہ میں بار بار کہتا ہوں کہ تو بہ کرو کہ زمین پر اس قدر آفات آنے والی ہیں کہ جیسا کہ نا گہانی طور پر ایک سیاہ آندھی آتی ہے اور جیسا کہ فرعون کے زمانہ میں ہوا کہ پہلے تھوڑے نشان دکھلائے گئے اور آخر وہ نشان دکھایا گیا جس کو دیکھ کر فرعون کو بھی کہنا پڑا کہ: قَالَ أَمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي أَمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاوِيْلَ خدا عناصر اربعہ میں سے ہر ایک عنصر میں نشان کے طور پر ایک طوفان پیدا کرے گا اور دنیا میں بڑے بڑے زلزلے آئیں گے یہاں تک کہ وہ زلزلہ آجائے گا جو قیامت کا نمونہ ہے تب ہر قوم میں ماتم پڑے گا کیونکہ انہوں نے اپنے وقت کو شناخت نہیں کیا۔“ پھر حضور فرماتے ہیں: دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسکو قبول نہیں کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“ یہ انسان کی بات نہیں خدا تعالیٰ کا الہام اور رب جلیل کا کلام ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ان حملوں کے دن نزدیک ہیں مگر یہ حملے تیغ و تبر سے نہیں ہوں گے اور تلواروں اور