خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 708 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 708

خطبات طاہر جلد ۳ 708 خطبه جمعه ۳۰ نومبر ۱۹۸۴ء سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلا آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوا سے سننے والو! ان باتوں کو یاد رکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا۔“ خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا: تجلیات الہیہ صفحہ روحانی خزائن جلد نمبر ۲۱ صفحه: ۴۰۹-۴۱۰) پاکستان میں اس وقت جماعت پر جو حالات گزر رہے ہیں ان کو مدنظر رکھ کر آئندہ چند روز میں خصوصیت کے ساتھ دعائیں کریں اور بہت کثرت کے ساتھ اور عاجزی اور گریہ وزاری کے ساتھ اور آئندہ چند ماہ بھی مسلسل خصوصی دعا ئیں جاری رکھیں کیونکہ آئندہ چند ماہ جماعت کی تاریخ میں ایک غیر معمولی مقام رکھتے ہیں اور میں اللہ کے حضور سے امید رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی طرف انشاء اللہ جماعت کو عظیم خوشخبریاں عطا کی جائیں گی۔ނ