خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 616
خطبات طاہر جلد ۳ 616 خطبه جمعه ۲۶/اکتوبر ۱۹۸۴ء تعالی کوئی کمی کسی طرح کی بھی رستے میں حائل نہیں ہونے دے گا انشاء اللہ تعالیٰ اور یہی ہے اصل ہمارا انتقام دشمنوں سے۔وہ جتنا بدیوں میں بڑھتے چلے جارہے ہیں ہم اتنا نیکیوں میں ترقی کر رہے ہیں۔جتنا وہ ہمیں اسلام سے کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اتنا زیادہ تیزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرماتا چلا جا رہا ہے۔ایسی جماعت سے کون مقابلہ کر سکتا ہے جس کی دوڑ ہی نیکیوں میں ہے اور وہ مخالف سمت میں دوڑ رہے ہیں؟ کیسی بے وقوفی کی بات ہے۔قرآن کریم نے فرمایا تھا وَلِكُلِّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَتِيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَتِ (البقره: ۱۴۹) کہ ہم تمہارے لئے دوڑ مقرر کرتے ہیں اور وہ دوڑ یہ ہے کہ نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھو اور ہم تو نیکیوں کو قبلہ بنا کر آگے بڑھ رہے ہیں اور دوڑنے کی خواہش ان کو ہے لیکن سمت کا پتہ نہیں بیچاروں کو وہ بر کس سمت میں دوڑ رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ ہم سے آگے نکل جائیں گے۔جن کا قبلہ اور رخ اور ہو چکا ہو وہ کیسے آگے نکل سکتے ہیں؟ وہ تو جتنا دوڑیں گے اتنا زیادہ ہمارے فاصلے بڑھتے چلے جائیں گے۔ان کے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہوش عطا فرمائے۔نیکی میں کسی نے مقابلہ کرنا ہے تو ساری دنیا کو چیلینج ہے ہمارا، کسی سے ہم ڈرنے والے اور خوف کھانے والے نہیں اگر بدیوں کا مقابلہ ہے تو پھر تمہیں مبارک ہو ہم بہر حال اس میدان کے شیر نہیں ہیں۔اللہ تعالی ان بھائیوں کو بھی توفیق عطا فرمائے اور ہر آئندہ سال مجھے بھی توفیق بخشے کہ جماعت کیلئے نئی سے نئی ، تازہ سے تازہ خوشخبریاں پیش کر سکوں تا کہ دوسری طرف سے جو ان کو زخم پہنچتے ہیں وہ نہ صرف مندمل ہوں بلکہ نئی خوشیوں کے پھول ان کے دلوں میں کھلتے رہیں۔خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا: دو جنازہ ہائے غائب کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔پہلے مکرم مولوی مجید احمد صاحب سیالکوٹی جو ہمارے انگلستان کے مبلغ ہیں اور نہایت مخلص واقف زندگی ہیں ان کے والد صاحب مکرم چوہدری محمد عبد اللہ صاحب اچانک مختصر علالت کے بعد ۲۲ اکتوبر کو وفات پاگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ان کی نماز جنازہ غائب ہوگی جمعہ کے بعد۔دوسرے ہمارے ایک پرانے سلسلہ کے مخلص کارکن ماسٹر سعد اللہ خان صاحب صدرمحله فیکٹری ایریا (ربوہ) کی اہلیہ امتہ السلام صاحبہ وفات پاگئی ہیں۔یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ