خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 615
خطبات طاہر جلد۳ 615 خطبه جمعه ۲۶/اکتوبر ۱۹۸۴ء لینے کے بعد گزشتہ ترجموں کو رد کر دیا گیا ان میں خامیاں تھیں۔اس ترجمہ کے متعلق اب رائے یہی ہے کہ بہت ہی عمدہ اعلیٰ معیار کا ترجمہ ہے۔چونکہ قرآن کریم میں احتیاط زیادہ کرنی پڑتی ہے اس لئے تھوڑی سی اور احتیاط کی جائے گی اور پھر انشاء اللہ امید ہے کہ اسی سال یہ شائع ہونے کے لئے دے دیا جائے گا۔فرانسیسی ترجمہ بھی تمام مراحل سے گزر کر اب مکمل ہو چکا ہے۔روسی ترجمہ جو حضرت مولوی جلال الدین صاحب شمس کے زمانہ میں یہاں سے کروایا گیا تھا وہ حسن اتفاق سے ایسا اچھا کیا گیا کہ اس زمانہ کے سارے ترجمہ آج کے صاحب علم لوگوں نے ردکر دیے سوائے روسی ترجمہ کےاور روسی ترجمہ سے متعلق جہاں رائے ملی ہے انہوں نے حیرت انگیز تعریف کی ہے۔روسیوں نے بھی جو مثلاً پاکستان میں سکالرز ہیں یہاں کے ماہرین نے بھی سب نے کہا ہے کہ بہت ہی اعلیٰ معیار کا ترجمہ ہے صرف لکھنے کی طرز میں اس زمانے سے اب کچھ تبدیلی پیدا ہوئی ہے اس کو ماہرین کہتے ہیں ٹھیک کر والیا جائے تو ہر لحاظ سے معیاری ہے تو ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے تین نئی زبانوں میں قرآن کریم شائع کرنے کیلئے تیار کھڑے ہیں اور اس کے لئے روپیہ بھی موجود ہے۔Italian ترجمہ کے لئے ڈاکٹر (عبد السلام ) صاحب نے پیش کش کی تھی کہ میں اپنی طرف سے پیش کرنا چاہتا ہوں اور چونکہ نیکی سے آگے بڑے بچے پیدا ہوتے ہیں نیکی بڑی Fertile چیز ہے۔جب مکمل کر لیا تو ان کا اتنا لطف آیا اس کا کہ وہ ساتھ ہی یہ درخواست کر گئے ہیں کہ اس کی طباعت کا خرچ بھی مجھے برداشت کرنے کی اجازت دی جائے تو جس اخلاص اور محبت سے انہوں نے ترجمہ کروایا تھا اور جس طرح انہوں نے ظاہر کیا تو میں نے ان سے حامی بھر لی ہے کہ ہاں ٹھیک ہے آپ شائع کروائیں۔اسی طرح روسی زبان کے متعلق چوہدری شاہ نواز صاحب نے پہلے ترجمہ کے متعلق درخواست کی تھی ان کا پیچھے پیچھے خط پہنچ گیا کہ اس کے سارے اخراجات میں برداشت کرنا چاہتا ہوں۔ان کو بھی میں نے اس کے لئے اجازت دے دی اور وہ خدا کے فضل سے بالکل تیار ہیں۔تو فرانسیسی کے لئے صد سالہ جو بلی سے رقم مل جائے گی انشاء اللہ یعنی پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے جماعت کے لئے۔کاموں کی تیاری رکھے جماعت ، آگے بڑھنے کے لئے تیاری کرے تو اللہ