خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 617
خطبات طاہر جلد ۳ 617 خطبه جمعه ۲۶/اکتوبر ۱۹۸۴ء والسلام کے ایک صحابی مولوی محمد اسماعیل صاحب سرساوی کی بیٹی تھیں اور سرساوی صاحب کو قادیان والے لوگ تو بہت اچھی طرح جانتے ہیں ان کی یاد تازہ ہوگی ، یہ بھی بڑی مخلص خاتون تھیں۔ان دونوں کی نماز جنازہ غائب ہوگی۔اور ایک بات یہ کہ پاکستان سے جو خبریں آئی ہیں آج ان میں بھی کچھ تشویش کا پہلو ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ مولوی فساد پر تلے بیٹھے ہیں۔تو خاص طور پر اپنے پاکستانی بھائیوں کو آئندہ چند دنوں میں غیر معمولی طور پر یا درکھیں اور تہجد جو نہیں پڑھ رہے ان کو بھی چاہئے کہ وہ تہجد کے لئے اٹھیں خاص طور پر اس مقصد کے لئے اور خصوصیت کے ساتھ دعائیں کریں۔