خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 525
خطبات طاہر جلد ۳ 525 خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۸۴ء پس اس پر میں نے سمجھ لیا کہ خدا کے نزدیک یہ لوگ ظالم ہیں اور اس کی سزا سے نہیں بیچ سکتے تو میں نے چاہا کہ اس الہی ارشاد کو پاکستان کے صدر اور گورنر صاحبان اور افواج کے افسران اور شرعی عدالت کے ممبران تک پہنچا دوں یہ میرا فریضہ ہے۔یہ اشتہار بکثرت طبع کرا کر صدر پاکستان ضیاء الحق اور چاروں صوبوں کے گورنر صاحبان، تینوں فوجوں کے سربراہان مجلس شوری کے ممبران اور شرعی عدالت کے جج صاحبان کو رجسٹریاں کی گئیں اور باقی اسی طرح تقسیم کروا دیئے گئے۔یہ لکھتے ہیں کہ ان بزرگ کی عمر نوے ۹۰ سال ہے مگر صحت اچھی ہے۔ایک بات انہوں نے اور بھی بہت دلچسپ بتائی اور وہ یہ تھی کہ میں آجکل قرآن شریف کی تفسیر لکھ رہا ہوں جس میں سورتوں کے نام میں نے مضامین کے لحاظ سے خود رکھے ہیں یعنی تفسیری نام، مثلاً اسمه احمد کی تفسیر لکھ رہا ہوں اور سورۃ کا نام سورۃ احمد یہ رکھا ہے۔آج میں نے یہی تفسیر شروع کی ہوئی تھی کہ آپ کے آنے کا پیغام ملا تو میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ میں نے چونکہ سورہ احمدیہ کی تفسیر شروع کی ہے شاید ملاقات کرنے والے بھی احمدی ہی ہوں چنانچہ میرا یہ خیال درست نکلا۔تو اللہ تعالیٰ کے مختلف بندے خدا سے تعلق رکھنے والے ایسے بھی ہیں جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام بتایا گیا تھا کہ يَنصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمُ مِنَ السماء “ ( تذکرہ صفحہ ۳۹) ہم اپنے بندوں پر الہام کریں گے اور وہ تیری مدد کے لئے کھڑے ہو جائیں گے۔چنانچہ اسی بزرگ کے متعلق یہ بھی لکھا ہے کہ جب میں نے یہ اشتہار شائع کیا وہ کہتے ہیں تو میرے مرید بکثرت آئے اور مجھے انہوں نے کہا یہ تم نے کیا غضب کر دیا ؟ حکومت سے ٹکر لینی ٹھیک نہیں تو میں نے جواب دیا کہ مجھے میرے اللہ کا حکم ہے اس لئے میں تو بہر حال اس پر عمل کرونگا جو میرے خدا کا حکم ہے۔مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہے کہ میں کس سے ٹکر لے رہا ہوں اور کوئی میرا کیا بگاڑتا ہے؟ تو اللہ تعالیٰ آسمان سے الہام فرما کر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مدد فرما رہا ہے اور یہ صرف ایک واقعہ نہیں بکثرت ایسی اطلاعیں ملنی شروع ہوئی ہیں پاکستان سے کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے دلوں میں تبدیلی پیدا کر رہے ہیں اور ظالم کے خلاف نفرت دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے اور مظلوم کے لئے ہمدردیاں نمایاں ہوتی جاتی ہیں یہاں تک کہ بعض لوگ جن کو واضح طور پر الہام یا رؤیا کے ذریعہ خبر نہیں بھی دی گئی ان کے دلوں کو بھی خدا کے فرشتے تقویت دے کر جماعت