خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 526 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 526

خطبات طاہر جلد ۳ 526 خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۸۴ء کی مدد پر ابھارنے لگے ہیں اور ایسے واقعات عام ہونے لگے ہیں کہ افسران اپنے بالا افسران کی ناراضگی سے بالکل بے پرواہ ہو کر احمدیوں کے حق میں آواز اٹھانے لگے ہیں۔چنانچہ یہ جو آیات میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی تھیں ان میں سے پہلی آیت وہی ہے جو اس فقیر منش بزرگ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دکھائی گئی کہ یہ آیت پڑھو اس میں ان لوگوں کا ذکر ہے اس کے بعد کی آیات میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَكَذلِكَ فَتَنَّا بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ اسی طرح ہم بعض کو بعض دوسروں کے ذریعہ آزمائش میں ڈال دیتے ہیں اور یہ عجیب بات ہے کہ بظاہر تو کچھ کمزور، کچھ غریب، کچھ بے کس لوگ آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں لیکن قرآن کریم نے جس رنگ میں اس آزمائش کا ذکر کیا ہے وہاں ان کو چھوڑ کر ان لوگوں کو آزمائش میں مبتلا قرار دیا ہے جو دوسرے بندوں کو آزمائش میں ڈالتے ہیں۔یہ ایک عجیب انداز ہے کلام الہی کا جو حیرت انگیز ہے یعنی یہاں وہ مظلوم جن کو آزمائش میں ڈالا گیا ہے ان کا ذکر چھوڑ کر یہ فرما رہا ہے کہ آزمائش میں وہ ڈالے گئے ہیں جو تم پر ظلم کر رہے ہیں۔چنانچہ فرمایا ليَقُولُوا اَ هَؤُلَاءِ مَنَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِّنْ بَيْنِنَا دیکھو! کیسی آزمائش میں مبتلا ہو گئے کہ خدا کے غریب فقیر بندوں کو جن کو خدا کی خاطر دکھ دیا جاتا ہے ان کے متعلق باتیں بناتے ہیں اور کہتے ہیں کیا ان لوگوں کے اوپر اللہ نے احسان کیا ہے؟ ہم میں سے خدا کو بس یہی نظر آئے چننے کے لئے اور اپنا بنانے کے لئے؟ خدا فرماتا ہے أَلَيْسَ اللهُ بِأَعْلَمَ بِالشَّكِرِينَ کیا اللہ کوعلم نہیں ہے کہ اس کے کون سے بندے شکر گزار ہیں اور کون سے بندے پیار کے لائق ہیں؟ ان جاہلوں کو علم ہے کہ کن بندوں سے خدا کو پیار کرنا چاہئے اور کن سے نہیں کرنا چاہئے ! پھر فرماتا ہے وَإِذَا جَاءَ كَ الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِايْتِنَا فَقُلْ سَلَم عَلَيْكُمْ اے محمد ﷺ جب خدا کے صلى الله یہ غریب بندے جو دھتکارے جا رہے ہیں تمام دنیا کی طرف سے جب تیرے پاس آئیں تو ان کو ہماری طرف سے سلام پہنچا کہہ دے سلمٌ عَلَيْكُم تم پر سلامتی ہو۔كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ " تمہارے رب نے اپنے اوپر تمہارے لئے رحمت فرض کر لی ہے۔انَّهُ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوء ا تم میں سے جو کوئی بھی غلطی سے غفلت کی وجہ سے برائی میں مبتلا ہو چکا ہو جہالت کے نتیجہ میں ثُمَّ تَابَ مِنْ بَعدِہ پھر اس کے بعد اس نے توبہ کر لی ہو وَأَصْلَحَ اور اصلاح پذیر ہو گیا ہو فَانَّهُ غَفُورٌ رَّحِیم تو اللہ بہت ہی بخشنے والا اور بہت ہی