خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 421 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 421

خطبات طاہر جلد ۳ 421 خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء ہلاک کر دے گی آپ کو۔دنیا کی بجلیاں کیا حیثیت رکھتی ہیں اس کے مقابل پر یہ تو وہ کلام ہے کہ اگر پہاڑ بھی جرات کریں اور بڑی بڑی دنیا کے عظمتوں کے پہاڑ بھی ہوں یعنی بڑی بڑی قو میں ہوں تو ان کو بھی یہ قرآن پارہ پارہ کر سکتا ہے ایک جھٹکے میں اگر غلط استعمال کریں گے تو۔تو یہ ہو رہا ہے اس وقت کہ قرآن کریم کی تعلیم کونہ سمجھنے کے نتیجے میں ہر بات الٹ جاتی ہے ہر بات بے معنی اور لغو ہو گئی ہے جو چیزیں اچھی لگنی چاہیں وہ بری لگنے لگ گئی ہیں اور جو بری لگنے والی ہیں وہ اچھی لگنے لگ گئی ہیں۔قرآن کریم ایک ایسی کامل کتاب ہے کہ ہر احتمال کوملحوظ رکھتے ہوئے اس کا بھی ذکر فرماتی ہے اور کوئی احتمال بھی باقی نہیں چھوڑتی۔چنانچہ یہ کہنا اس پہلی آیت میں جو فر مایا گیا یہ وہ لوگ ہیں یہ کام کرتے ہیں اور یہی ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں یا نجات یافتہ ہیں تو یہ سوال جیسا کہ اٹھایا گیا ہے اس پر میں بحث کر چکا ہوں کہ یہ ساری چیزیں مسلمانوں کے لئے ہیں۔غیر مسلموں کو کوئی حق نہیں ہے آنحضرت کی پیروی کرنے کا وہ نافرمانی کریں گے تو ہمیں ٹھنڈ پڑے گی۔اگلی آیت میں قرآن کریم انہی علما کو مخاطب کرتا ہے۔فرماتا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں محمد مصطفی امیے نہ کسی قوم کے لئے ہیں نہ کسی ایک مذہب کے لئے ہیں بلکہ ساری کائنات کے لئے خدا نے ان کو بنا کر بھیجا ہے اور یہاں یا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا کہہ کر مخاطب نہیں فرمایا بلکہ فرمایا قُل يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا ۚ الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ ۚ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُ کہ اے محمد ! یہ اعلان کر دے اور ان کے دماغوں کی پیدا کردہ ہر قسم کی غلط فہمیاں دور کر دے۔يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمْ جَمِيعَا اے بنی نوع انسان ! اے آدم کی اولاد ! جو روئے زمین پر بستے ہو مجھے خدا نے تم سب کے لئے رسول بنا کر بھیجا ہے اور کیوں نہ ہو میں اس خدا کی باتیں کرنے آیا ہوں۔الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ جو زمینوں کا بھی خدا ہے اور آسمانوں کا بھی خدا ہے وہ ساری کائنات کا مالک ہے۔لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُو ایک ہی خدا ہے اس کے سوا اور کوئی نہیں۔وہی ہے جو زندہ کرتا ہے وہی ہے جو مارتا ہے۔پس اے زندگی کے خواہاں ! میری طرف آؤ! اور اے موت سے ڈرنے والو! تم بھی میری طرف آؤ کیونکہ آج اس خدا کی ملوکیت میں تقسیم کر رہا ہوں اس کی ملکیت میں تقسیم کر رہا ہوں جو زندگی اور موت کا خدا ہے۔یہ اعلان ہے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا جو تمام بنی نوع انسان کو خیر میں شامل کر رہا ہے۔