خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 420
خطبات طاہر جلد ۳ 420 خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء اقدس محمد مصطفی ﷺ نعوذ باللہ جھوٹے تھے اور سب قرآن اپنی طرف سے بنالیا تھایہ کہو کہ فرشتوں کا کوئی وجود نہیں ہے نہ جنت جہنم حق ہیں یوم آخرت یہ سب قصوں کی باتیں ہیں اور یہ کہو کہ قرآن کیا حقیقت رکھتا ہے۔کچھ بھی اس کے معنی نہیں۔یہ ساری باتیں کہو تب غیر مسلم بنتے ہو۔اور وہ جب ہمیں کہتے ہیں غیر مسلم کہو اپنے منہ سے تو صرف یہ نہیں کہتے کہ تم جھوٹ بولو اپنے لئے وہ کہتے ہیں ان سب بچوں کی تکذیب بھی کرو ساتھ۔کاذب بھی بنو مکذب بھی بنو یہ قانون بنا ہے اس وقت ملک میں۔کیسے ممکن ہے کہ کوئی احمدی جھوٹ بولے اور پھر مکذب بھی بن جائے لیکن کہتے یہ ہیں کہ ہمیں تکلیف ہوتی ہے یعنی تم اگر کہو میں مسلمان ہوں تو عوام الناس بے چارے اس سے یہ نتیجہ نکالیں کے غلطی سے کہ تم کہ رہے ہو اللہ ایک ہے اور تمہارا یہ کہنا کہ اللہ ایک ہے کتنی تکلیف دے گا لوگوں کو۔کہتے ہیں ہمارے دلوں میں تو آگ لگ جاتی ہے اس بات سے ، اتنی ہمیں تکلیف ہوتی ہے کہ ہمارا دل چاہتا ہے کہ اپنی سینوں کی آگیں تمہارے گھروں میں منتقل کر دیں اور پھر ہم کرتے بھی ہیں یعنی غیر احمدی علما کا یہ ہے اصل دعوی۔کہتے ہیں دیکھ لو ہم سارے پاکستان میں تقریر میں کر رہے ہیں کہ ان کے گھروں کو آگ لگا دو۔جب تک یہ اپنے آپ کو غیر مسلم نہ کہیں تو گویا سینے کے اندروہ آگ جو تم نے بھڑ کا دی ہے اللہ کو ایک کہہ کر وہ تو سمجھ ہی نہیں سکتی جب تک تمہارے گھروں کو آگ نہ لگادیں۔تم کہتے ہو حضرت اقدس محمد مصطفی علیہ سچے ہیں اور واجب التعمیل ہیں ان کی پیروی کرنا ضروری ہے کہتے ہیں اتنا بڑا ظلم ہمیں تو بڑی سخت تکلیف ہوتی ہے کہ کوئی شخص کہے کہ رسول اللہ یہ سچے ہیں۔اس صلى الله لئے جب تک جھوٹا نہیں کہو گے ہمارے دل کو ٹھنڈ نہیں پڑے گی قرآن کو جھوٹا کہوفرشتوں کو جھوٹا کہو یوم آخرت کو غلط کہانی بیان کرو پھر ہم کہیں گے ہاں الحمد اللہ اب تم ہمارے بھائی ہو۔اب تمہیں ہم سارے ہی حقوق دیتے ہیں جو پہلے تم سے ہم نے چھین لئے تھے قرآن کریم کو چھوڑ کر جب آپ ایک طریق اختیار کرتے ہیں تو ہر چیز الٹ جایا کرتی ہے اس کو کہتے ہیں کتاب کا کمال کہ کھیلنے نہیں دیتی اپنے آپ سے جب آپ اس سے کھیلنے کی کوشش کریں گے جس طرح بڑی طاقت کی بجلی ہو اس کا غلط استعمال دھکا دیتا ہے بعض دفعہ ہلاک کر دیتا ہے تو قرآن تو اتنی قوی کتاب ہے۔اس کے قانون کے مطابق آپ اس کو استعمال کریں تو ایک عظیم الشان طاقت ہے۔اس کے اندرونی قانون کے برعکس جب بھی اس کو استعمال کرنے کی کوشش کریں گے یہ