خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 422 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 422

خطبات طاہر جلد ۳ 422 خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء کسی کو بھی اپنے خیر کے ایک ذرے سے بھی باہر نہیں نکال رہا۔اگر کوئی تو ہم دل میں تھا بھی ، کوئی وہم باقی بھی تھا کہ شاید یہ ساری اچھی باتیں ان کے لوگوں کے لئے ہیں جن کو ہم مسلمان سمجھتے ہیں تو اللہ نے فرمایا نہیں وہ تو سارے انسانوں کے لئے ہیں۔پھر فرمایا وَ اتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ تم پیروی کرو اس کی اگر تم ہدایت چاہتے ہو تو اس رسول کی پیروی کے سوا اے بنی نوع انسان تمہارا گزارا نہیں۔اس پر ایمان لاؤ اللہ پر ایمان لاؤ اس کے کلمات پر ایمان لاؤ اور جیسا کہ یہ کرتا ہے وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ۔اور یہاں آنحضرت علی کا اللہ پر ایمان بتا کر خدا سے وسیلہ ہونا بھی بتا دیا گیا ہے کہ اللہ پرحقیقی ایمان لانے والا تو یہی ہے۔اگر تم اللہ پر ایمان لانا چاہتے ہو تو اس کے واسطے سے اس کے وسیلہ سے آؤ گے۔جس خدا کو یہ سمجھا جس خدا کو اس نے دیکھا اس پر ایمان لاؤ تب خدا پر ایمان ہوگا۔تو کس طرح کاٹ سکتے ہیں یہ لوگ امت محمدیہ سے اس شخص کو جو بنی نوع انسان کا ایک جزو ہے اگر وہ یہ چاہے اور فیصلہ کرے کہ اس پیغام کو سن کر لبیک کہے تو ہے کون جو رستے میں روک ڈال دے اور کھڑا ہو جائے کہ نہیں میں نے تمہیں رسول اللہ کی پیروی نہیں کرنے دینا۔عملاً اس کا نتیجہ ایک اور نکلے گا ہر بات جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا قرآن کے خلاف جاتی ہے تو برعکس نتیجہ بھی پیدا کر دیتی ہے۔یہ چاہتے تھے ہمارے حقوق پر قدغن لگانا، ہمارے حقوق کو محدود کرنا اور نتیجہ یہ نکالا کہ آنحضرت ﷺ کے حقوق پر قدغن لگادی اور آپ کے حقوق کو محدود کر دیا۔اگر وہ ہمارے لئے رسول نہیں ہیں تو قرآن تو کہتا ہے کہ بنی نوع انسان کے لئے رسول ہیں اگر وہ احمد یوں کے لئے رسول نہیں ہیں تو حضرت محمد مصطفی عمل ہے جن کے لئے بھیجے گئے تھے ان میں احمدیوں کو آپ نے نکال کر ایک طرف کر دیا اور حضرت اقدس محمد مصطفی علیہ کا دائرہ چھوٹا کر دیا اپنی طرف سے تو دیکھئے قرآن کریم کی نافرمانی تو آپ کو کہیں کا بھی نہیں چھوڑے گی حملہ کسی اور جگہ کرنا چاہتے تھے اور وار کہیں اور پڑا ہے۔جیسے بعض لوگ بیمار ہو جاتے ہیں قدم کسی اور طرف رکھنا چاہتے ہیں اور طرف پڑ جاتا ہے قدم تو مخبوط الحواس ہو جاتے ہیں جو قر آنی تعلیم اس کی روح کو چھوڑ کر پھر کوئی اقدام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ہر قدم لاز ماغلط پڑے گا اگر قرآنی تعلیم کو آپ چھوڑ دیں گے تو اور یہ اس کا نمونہ ہے۔قرآن کہہ رہا ہے اے بنی نوع انسان تم سب کے لئے رسول ہے اور تم سارے اس کی اطاعت کرو اور اس کی پیروی کرو اور یہ کہہ رہے ہیں نہیں سب کے لئے رسول نہیں جن کو ہم غیر مسلم