خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 327 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 327

خطبات طاہر جلد ۳ 327 خطبہ جمعہ ۲۲ جون ۱۹۸۴ء دج گیا هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۔یہ کیا مطلب ہے؟ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ فُ سَلَمُ هِيَ حَتَّى مطلع الْفَجْرِ مَطْلَعِ الْفَجْرِ کے بعد کیا فرشتے نازل نہیں ہوں گے؟ تَنَزَّلُ الْمَلَبِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ اَمْرِفُ سَلم۔ہے پوری آیت جس کی طرف میں اشارہ کر رہا ہوں کہ کثرت کے ساتھ فرشتے نازل ہوتے ہیں۔اللہ تعالٰی کے حکم کے ساتھ مِنْ كُلِّ اَمْرِفُ سَلَمُ هِيَ حَتَّى ہرامر میں وہ سلامتی کا پیغام دے رہے ہوتے ہیں هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ یہاں تک کہ صبح کا سورج طلوع ہو جائے۔تو کیا سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ پھر خدا کی رحمتیں چلی جاتی ہیں؟ بشارتیں ہٹ جاتی ہیں اور سلامتیاں غائب ہو جاتی ہیں یہ کیا مطلب ہے؟ اس کا دراصل مطلب یہ ہے کہ سورج جب تک نہیں نکلتا اس وقت تک تسلی دینے کا وقت ہوا کرتا ہے جب سورج طلوع ہو جائے تو پھر تو سب کچھ نصیب میں آگیا اس لئے خدا تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ وہ رات خدا کے بعض بندوں پر چونکہ بہت بھاری ہوتی ہے اور یہ بھی بتانا چاہتا ہے کہ صبح انہی کی وجہ سے طلوع ہوتی ہے اگر خدا کے وہ پیارے بندے نہ ہوں جن کا دکھ عرش پر محسوس کیا جاتا ہے تو خدا کو کوئی پرواہ نہیں کہ یہ راتیں کتنی لمبی ہو جائیں۔انھی کی بے قراری ہے جن پر نظر کر کے خدا پھر ان راتوں کو دنوں میں تبدیل کیا کرتا ہے ورنہ ایسے ظلم کی راتیں بھی آتی ہیں کہ ہزار ہزار سال کی رات چلی چلی جاتی ہے۔بڑی بڑی ایمپائرز ہیں جو تباہ ہوئیں، بڑی بڑی قومیں مظلوم ہوئیں ، غلام بنائی گئیں لیکن کوئی ان کی نہیں سنی گئی، کوئی ان کے لئے فریاد کرنے والا ایسا نہیں تھا جو خدا تعالیٰ کی رحمت کو بھینچ لاتا اس لئے دنیا کے مسائل کی راتیں بعض دفعہ تو بہت ہی لمبی ہو جایا کرتی ہیں جیسا کہ میں نے شاید پہلے بھی ایک دفعہ ذکر کیا تھا چر چل سے جب ٹراٹسکی ملا ہے تو اس نے یہ شکایت کی کہ میں تو سمجھا تھا کہ کیمونسٹ دنیا میں کمیونزم کے ذریعہ روس آزاد ہو جائے گا اس لئے میں جدو جہد کر رہا تھا لیکن میں نے تو یہ دیکھا ہے کہ میرا ہم وطن گہری غلامی کی زنجیروں میں جکڑا گیا ہے اور مجھے یہ خوف ہے کہ ایک بہت ہی لمبی رات ہے جس نے ویسٹ روس کو ڈھانپ لیا ہے اس سے اب مفر کی کوئی صورت نہیں رہی ، میں اس لئے باہر آ گیا ہوں حالانکہ وہ لینن کے پہلے کا لیڈر تھا اور اس کے ساتھ مل کر بعض لوگوں کا خیال تھا کہ اتفاق تھا کہ لینن او پر آ گیا ور نہ ٹراٹسکی بھی آسکتا تھا اتنے مقام کا وہ اشترا کی لیڈر تھا جس نے بے شمار