خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 291 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 291

خطبات طاہر جلد ۳ 291 خطبہ جمعہ ارجون ۱۹۸۴ء بھجوائی ہیں وہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ نیو یارک میں ایک بہت ہی عظیم الشان بہت ہی مفید اور سلسلے کی ضروریات کو بہت حد تک پورا کرنے والی عمارت کا چار لاکھ ستاون ہزار ڈالرز میں سودا ہو چکا ہے اور ماہرین نے جو دیکھا ہے وہ انہوں نے کہا ہے کہ یہ اس کی قیمت چھ لاکھ ڈالرز سے کم نہیں تھی۔یہ جماعت کی خوش قسمتی ہے کہ اتنی اچھی عمارت نیو یارک میں اتنی اچھی جگہ پر ان کو میسر آجائے اور ساتھ ہی ایک احمدی دوست نے یا بعض احمدی دوستوں نے مل کر ایک ملحقہ پلاٹ جس پر رہائشی مکان بھی موجود ہے انہوں نے مل کر جماعت کو تحفہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ مبلغ جو وہاں ٹھہرے اس کی ضروریات الگ بھی پوری ہوسکیں اور ایک مہمان خانہ بھی مل جائے۔لاس اینجلس میں چارا یکٹر کا پلاٹ خریدا جا چکا ہے اور شکاگو میں پانچ ایکٹر کا پلاٹ خریدا جاچکا ہے۔ڈیٹرائٹ میں جہاں مظفر شہید ہوئے تھے سات ایکٹر کا ایک پلاٹ کا سودا ہو چکا ہے اور اس کے ساتھ مکان بھی شامل ہے اور واشنگٹن میں جو ہمارا مرکز ہے وہاں خدا کے فضل سے چوالیس ایکٹر کا رقبہ خرید لیا گیا ہے اور اب صرف Formalities باقی ہیں۔یہ تو پانچ وہ مراکز ہیں جن کے متعلق میں نے نشاندہی کر کے اہل امریکہ سے کہا تھا کہ یہ پانچ مراکز وہ جلد از جلد قائم کریں لیکن ساتھ ہی میں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر دس ہو جائیں اور باقی جو پانچ ہیں وہ جماعت مقامی طور پر اس قربانی کے علاوہ کوشش کر کے بنائے تو اس سے مجھے بہت ہی خوشی پہنچے گی ایک تحریص کا ذریعہ تھا، چنانچہ جماعت نے اس کو بھی قبول کیا اور یارک میں ایک عمدہ عمارت اس چندے کی تحریک کے علاوہ خریدی جا چکی ہے اور وہ پارک کا سنٹر بن گیا ہے اور نیو جرسی میں ایک کونے کا نہایت عمدہ پلاٹ جو ایک ایکٹر کا ہے وہاں کے ہمارے ایک مخلص احمدی ڈاکٹر جو پچیس ہزار ڈالر چندے کا اس تحریک میں بھی دے چکے تھے انہوں نے خواہش ظاہر کی ہے بلکہ خرید کر پیش کر دیا ہے اور کا روائی مکمل ہورہی ہے۔تو یہ خوش خبریاں بھی ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور آج ہم انشاء اللہ تعالی شام کو ایک پلاٹ دیکھنے جائیں گے جو آپ کے یورپ کے پہلے مرکز کے لئے خریدا جا رہا ہے۔احباب دعا کریں اللہ تعالیٰ اس میں بھی ہماری راہنمائی فرمائے اور وہ ایک غالباً سولہ ایکٹر یا اٹھارہ ایکٹر، سولہ سے اٹھارہ ایکٹر تک کا رقبہ ہے جس میں ایک عمارت بھی بنی ہوئی ہے اور ساتھ وسیع پیمانے پر زمین بھی مل رہی ہے۔میرا جو اندازہ تھا وہ یہ تھا کہ پانچ پانچ لاکھ پاؤنڈ کے دومراکز ہم سر دست قائم کریں گے تو