خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 198 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 198

خطبات طاہر جلد۳ 198 خطبه جمعه ۶ را بریل ۱۹۸۴ء ہے ان کے جسموں پر نہیں۔اس بات کو ہمیشہ جماعت کو اپنے پیش نظر رکھتے رہنا چاہئے اور ہمیشہ ان دعاؤں میں اور اس کے علاوہ بہت سی قرآنی دعائیں اور آنحضرت کی سکھائی ہوئی دعاؤں میں مشغول رہنا چاہئے۔یقین رکھیں کہ لازما آپ ہی غالب آئیں گے اور لازما آپ کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے لیکن آپ کو کبھی نہیں مٹا سکیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا: ایک دعا میں بیان کرنی بھول گیا تھا وہ بھی بہت اہم دعا ہے اور اس سے دل میں نرمی ورحلم پیدا ہوتا ہے اور غیظ و غضب اور نفرت کی بجائے بنی نوع انسان کی محبت زیادہ جوش مارتی ہے اور وہ بھی مسنون دعا ہے وہ یہ دعا ہے: اَللَّهُمَّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ اے خدا ہم پر ظلم کرنے والے نادان ہیں۔وہ ہم پر جہالت اور لاعلمی میں ہم پر ظلم کر رہے ہیں۔ہماری دعا یہی ہے کہ ان کو ہدایت دے اور ان کو اپنی راہ پر ڈال دے۔پس یہ دعا اگر عربی کے الفاظ یاد نہ ہوں تو مضمون میں نے بیان کر دیا ہے اس مضمون میں اپنے پر ظلم کرنے والوں کے حق میں ضرور یہ دعائیں کریں کیونکہ مظلوم جب اپنے ظالم کے حق میں دعا کرتا ہے تو یہ ایک خاص موقع ہوتا ہے اس میں ایک خاص قوت پیدا ہو جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت ایسی دعا کو ضرور قبول فرمالیتی ہے۔