خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 199 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 199

خطبات طاہر جلد ۳ 199 خطبه جمعه ۱۳ راپریل ۱۹۸۴ء صبر وصلوٰۃ کی تشریح اور ثمرات ( خطبه جمعه فرموده ۱۳ اپریل ۱۹۸۴ء بمقام مسجد بیت الذكر اسلام آباد، پاکستان ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصُّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللهِ أمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ وَ لَكِن لَّا تَشْعُرُونَ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ ) الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ أو ليك عَلَيْهِمْ صَلَوتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَيكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ (البقره: ۱۵۴ - ۱۵۸) اور پھر فرمایا: قف انسان کے مقدر میں خوف بھی ہے اور بھوک بھی ہے اور اموال کا نقصان بھی ہے اور جانوں اور پھلوں کا نقصان بھی ہے اور اس امر کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔کوئی انسان مذہبی ہو یا غیر مذہبی، خدا پر ایمان رکھنے والا ہو یا د ہر یہ ہو، مادہ پرست ہو یا روحانیت کا قائل ہو اس کی زندگی میں یہ ساری چیزیں اس کے ساتھ لگی ہوئی ہیں۔خوف طرح طرح کے انسان کو گھیرے ہوئے ہیں لیکن ہر خوف