خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 570 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 570

خطبات طاہر جلد ۲ 570 خطبه جمعه ۴ / نومبر ۱۹۸۳ء زیادتی نہیں ہوگی بلکہ آپ دیکھیں گے کہ کمی آئے گی کیونکہ اللہ تعالیٰ کے دینے کے ڈھنگ بڑے نرالے ہیں۔برکتیں بھی حیرت انگیز طریق سے عطا فرماتا ہے اور یہ ہمارا روز مرہ کا تجربہ ہے۔یہ کوئی فرضی قصہ نہیں ہے۔پس اس دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کے لئے ذاتی مہمان نوازی کا خاص طور پر انتظام کریں۔آخری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں اور ہمیشہ کہتا رہوں گا وہ دعا ہے۔دعا کے ذریعہ مدد مانگیں۔مشکلات کے بہت سے ایسے مواقع ہوتے ہیں جن پر آپ جتنا مرضی منصوبہ بنا ئیں اور تفصیل سے سوچیں ان تک آپ کی نگاہ جاتی ہی نہیں ، وہ تو اچانک پیدا ہونے والے بعض واقعات اور حادثات ہیں جودنیا کی روز مرہ زندگی کا حصہ ہیں۔پس دعا ہی ہے جو آپ کے روز مرہ کے منصوبوں میں بھی برکت دیتی ہے اور ان اتفاقی حادثات کے شر سے بھی آپ کو محفوظ رکھتی ہے، آپ کے حوصلوں کو بھی وسعت دیتی ہے، آپ کی قوت عمل کو بھی وسعت دیتی ہے اور آپ کی کوششوں کو بہتر پھل لگاتی ہے اس لئے ابھی سے خاص طور پر جلسہ سالانہ کی غیر معمولی کامیابی کے لئے دعائیں شروع کر دیں۔اللہ تعالیٰ ہر پہلو سے حافظ و ناصر ہو اور ہمیں نہایت ہی اعلیٰ اور پاکیزہ محبت کے اسلامی ماحول میں آنے والے مہمانوں کی بہترین خدمت کی توفیق بخشے۔آمین روزنامه الفضل ربوه ۲۶ نومبر ۱۹۸۳ء)