خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 486 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 486

خطبات طاہر جلد ۲ 486 خطبه جمعه ۲۳ ستمبر ۱۹۸۳ء طرح بچا سکتے ہو۔وحدت میں کس طرح پر و سکتے ہو۔سب سے پہلے تو آنحضرت ﷺ نے اس توحید کا نقشہ قرآن سے اخذ فرما کر ان الفاظ میں بیان کیا کہ مومنوں کی جماعت کی مثال ایک بدن کی سی ہوتی ہے۔ایک بدن میں اگر چہ بہت سے اعضا ہوتے ہیں۔انگلیاں ہیں، پھر انگلیوں کے پورے الگ الگ ہیں ، پھر اوپر کی جلد اور ہے، نیچے کی جلد اور ہے، ہاتھ پاؤں ہیں، مختلف ہڈیاں ہیں ، جگر ہے، دل ہے، گردے ہیں اور پھر ان کے آگے بہت سے حصے غرضیکہ اگر آپ انسانی اعضا کو الگ الگ کر کے دیکھیں اور وہ ٹکڑیں جن سے یہ بنتا ہے اور اس میں مزید تحقیق کر کے اس کے ذروں کو بھی خون کے اعضا کے طور پر شامل کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ بھی الگ الگ وجود ہیں تو ایک ان گنت تعداد ہے جس کو آپ گنے پر قادر نہیں ہو سکتے اور اللہ تعالیٰ نے یہ سارا وجود ایک وجود کی شکل میں ڈھالا ہوا ہے اور ہر ایک دوسرے سے تعاون کر رہا ہے۔خون کا ہر ذرہ ایک دوسرے سے تعاون کر رہا ہے۔دل پھیپڑوں سے تعاون کر رہا ہے، پھیپھڑے جگر سے تعاون کر رہے ہیں۔جگر گردوں سے تعاون کر رہا ہے اور دماغ کا ایک ایک حصہ ہر دوسرے حصہ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔جب یہ تعاون اٹھتا ہے تو اس کا نام آپ بیماری رکھ دیتے ہیں۔اس کے نتیجہ میں آگ پیدا ہوتی ہے۔کسی جگہ بھی آپ اس تعاون کو ہٹا کر دیکھیئے کیسے خطرناک عذاب میں آپ مبتلا ہو جائیں گے۔مثلاً دل کا پھیپھڑے سے یہ تعاون ہے کہ جتنا خون پھیپھڑے میں داخل ہو رہا ہے اتنا ہی خون دل کھینچ کر اوپر پھینک دے اور اگر یہ توازن بگڑے تو انسان کو خطرناک بیماری لاحق ہو جائے گی۔مثلاً پھیپھڑے میں زیادہ خون داخل ہورہا ہے اور دل تعاون چھوڑ دیتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ نہیں میں تھوڑا خون آگے بھیجوں گا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ پھیپھڑوں میں Conjestion شروع ہو جاتی ہے اس کو Progressive Heart Failure کہتے ہیں۔اگر انسان کی مدد نہ کی جائے تو وہ اس قدر خوفناک عذاب میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ ایسی حالت میں آدمی کو جان دیتے ہوئے دیکھنا بھی عذاب ہوتا ہے۔وہ سانس لینے کی کوشش کرتا ہے لیکن پھیپھڑے خون سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں اس کو چین نہیں آتا۔آکسیجن بھی دو تو آکسیجن اس کے اندر پہنچتی نہیں کیونکہ جن خلیوں نے خون پھینکنے کے بعد ہوا لینی تھی اور آکسیجن استعمال کرنی تھی وہ بریکار ہو جاتے ہیں۔انسان کا سارا نظام بگڑ جاتا ہے حالانکہ دو اعضا کا ایک دوسرے سے تعاون چھٹا ہے۔گردے خون سے تعاون کرنا چھوڑ دیں اور جتنا پانی ان کو نکالنا چاہئے