خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 461
خطبات طاہر جلد ۲ 461 خطبه جمعه ۲ ستمبر ۱۹۸۳ء بارش ہوتی تو چھت ٹپکتی تھی تو کیچڑ ہو جاتا تھا اور اس کیچڑ میں سجدہ کرتے وقت لوگوں کے ماتھے اور ناک کیچڑ سے لت پت ہو جاتے تھے لیکن وہ مسجد خدائی نظر میں جوشان رکھتی تھی کسی دوسری مسجد کو اس سے کوئی نسبت ہی نہیں ہے۔پس اول اور آخری دو مسجدیں ہمیں معلوم ہیں کہ جو ساری مساجد میں سب سے زیادہ شاندار ہیں اور میری دعا ہے کہ ہم ہمیشہ جب بھی مسجدیں بنائیں انہی مساجد کے نمونہ پر بنائیں، اسی طرح دعاؤں کے ساتھ اور گریہ وزاری کے ساتھ بنائیں اور بھول جائیں اس بات کو کہ ان کی ظاہری شان و شوکت دنیا کو پسند بھی آتی ہے یا نہیں۔ہاں یہ دعا کریں کہ جس طرح حضرت ابراہیم علیہ الصلواۃ والسلام نے دعا کی کہ اے خدا! ان میں پھر عبادت کرنے والے پیدا کرنا جو عبادت کا حق ادا کرنے والے ہوں۔چنانچہ بڑے درد کے ساتھ وہ خدا تعالیٰ کے حضور عرض کرتے ہیں کہ اے خدا! میں بتوں سے تو بہت بیزار ہوں ، شرک نے دنیا میں ایک آفت ڈھا رکھی ہے۔واخُبُنِي وَبَنِي أن نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَ مجھے اور میرے بیٹے کو تو شرک سے محفوظ رکھنا کسی قسم کے شرک میں ہم ملوث نہ ہوں۔رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ اے خدا ! بہت دنیا کو بتوں نے تباہ کیا ہے اور شرک نے ہلاک کر دیا ہے فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّی پس اے خدا! جو میری پیروی کرے گا وہ تو شرک سے پاک رہے گا وہ تو میرا ہے اور جو میری پیروی نہیں کرے گا اس کے سوا مسجدیں بنائے گا اور عبادت کے لئے بڑے بڑے گھر تعمیر کرے گا مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہے لیکن اس کے متعلق بھی میں اتنا عرض کرتا ہوں فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ تو غفور رحیم ہے ان کے لئے بھی بخشش کے سامان پیدا کرنار بنا إِنِّي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ کے الفاظ میں یہ دعا اپنے درد کے معراج کو پہنچتی ہے۔کہتے ہیں اے خدا! اس گھر کی خاطر جو میں اور میرا بیٹا یہاں تعمیر کر رہے ہیں اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي میں نے اپنی ذریت کو یہاں آباد کیا جبکہ یہ بوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرع تھی یہاں گھاس کا ایک تنکا بھی نہیں اگتا۔ایسا بیابان علاقہ تھا عِندَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ میں نے ڈھونڈا وہ گھر کون سا ہے جو تیری خاطر بنایا گیا تھا اور وہاں میں نے اس کو آباد کیا۔کیوں آباد کیا رَ بَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ ال خدا اس لئے آباد کیا کہ تیری عبادت کی جائے فَاجْعَلْ أَفَبِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِى