خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 232 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 232

خطبات طاہر جلد ۲ 232 خطبه جمعه ۲۲ ر ا پریل ۱۹۸۳ء کے لئے بھی عصر کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے اور رات کے لئے بھی۔پس سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ لفظ جو مجموعہ ضدّ بین ہے اس کو اللہ تعالیٰ نے اس موقع کے لئے کیوں منتخب فرمایا ؟ اگر آپ غور کریں تو یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی بعثت اولی اور بعثت ثانیہ کے مضمون کو بیان کرنے کے لئے اس سے بہتر اور کوئی لفظ نہیں ہو سکتا تھا۔دنیا کی کوئی زبان ایسا لفظ پیش نہیں کر سکتی ، ایسا لفظ دکھانے سے عاجز ہے جوا کیلا اس سارے مضمون کو بیان کرنے کے لئے کافی ہو۔چنانچہ یہ وہ مضمون ہے جو اس ساری سورۃ کے اعداد سے نکلتا ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کشفا اللہ تعالیٰ سے علم پا کر بیان فرمایا یعنی آدم کے زمانہ سے لے کر اگر اسے انسانیت کے طلوع کا زمانہ قرار دیا جائے اس وقت تک جبکہ زمانہ ڈھل رہا تھا اور شام آگئی تھی اس عصر انسانی کے آخر پر حضرت محمد مصطفی ﷺ کی بعثت ہوئی۔اس حقیقت کے اظہار کے لئے پھر عصر کا لفظ صحیح بنتا ہے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اعداد کے لحاظ سے بھی اس تمام زمانہ پر اس سورۃ کا مضمون صحیح اطلاق پاتا ہے۔اس کا دوسرا پہلو ہے جس کا تعلق آنحضرت علی کے زمانہ میں نئے سورج کے طلوع اور طلوع سے لے کر عروج پانے سے ہے عصر کا یہ لفظ اس زمانہ کو بھی ظاہر کرتا ہے اور پھر عصر سے مراد رات بھی ہے۔آنحضرت ﷺ کے ظاہر ہونے کے بعد پھر بھی ایک رات آنی تھی اور اس رات کے مضمون کو بھی اسی عصر کے لفظ میں بیان کر دیا گیا۔میں نے جو استنباط کیا تھا جس سے اشتباہ پیدا ہوا اور بعد میں خود میں بھول گیا وہ لَفِی خُسر کے اعداد اور عصر کے مضمون کے تعلق میں تھا۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ،عصر کا ایک معنی رات بھی ہے تو اس سے میرا استنباط یہ ہے کہ رات کا مضمون تو گھاٹے اور نقصان کا مضمون ہے اس لئے اگر اس سورۃ میں اعداد بھی بیان کئے گئے ہیں اور اعداد پر غور کرنے سے معنے ہاتھ آ سکتے ہیں تو لَفِی خُسر کے اعداد کو دیکھا جائے تو وہ رات کے مضمون کو ظاہر کریں گے اور وہ نو سو اسی بنتے ہیں یعنی وہ رات جو زمانہ نبوی کے کچھ عرصہ کے بعد شروع ہوئی آنحضرت علی نے خود ہی اس کی تعین فرما دی تھی۔آپ نے فرمایا تھا پہلے تقریباً تین سو سال روشنی کا زمانہ ہوگا ، اس کے بعد جو رات آتی ہے اس کا عرصہ کتنا ہو گا اس لئے لَفِی خُسر کے اعداد کو دیکھا جائے جو رات کے