خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 826
خطبات طاہر جلد 17 826 خطبہ جمعہ 27 نومبر 1998ء کا مطلب ہے اللہ کا حقیقی خوف رکھ اور اس کے فرمان کے مطابق عمل کر جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا: ”اس کے احکام اور او امر اور نواہی کا لحاظ رکھتے ہوئے جو چاہے کرے۔“ اس دائرہ کار کے اندر تمہیں کھلی چھٹی ہے مگر اوامر و نواہی کے دائرہ کار کے اندر چھٹی ہے اس سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔اس کے اندر رہتے ہوئے کشادگی اختیار کرو،لذتیں دُنیا کی جس حد تک خدا جائز قرار دیتا ہے وہ حاصل کرو تو سب اللہ کی طرف سے عطا کردہ رزق ہوگا۔اسی مضمون کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام دو شعروں میں یوں بیان کرتے ہیں : سب خیر ہے اس میں کہ اُس سے لگاؤ دل ڈھونڈو اُسی کو یارو ، بتوں میں وفا نہیں دل اللہ سے لگا و تبتل اس کی طرف کامل ہو اور ڈھونڈو اسی کو یارو اسی کو ڈھونڈو۔اس میں ایک پیغام ہے جس کو ہمیں اچھی طرح پیش نظر رکھ کر اپنی زندگیاں ڈھالنی چاہئیں۔”ڈھونڈو اسی کو یارو بتوں میں وفا نہیں، اگر اس سے دل لگایا ہے تو اس کو پھر ڈھونڈنے کا کیا مطلب ہے؟ اس کے کئی مطالب ہیں جو آج کل جماعت احمدیہ کے حالات پر بھی چسپاں ہورہے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ سے دل نہ لگایا ہوتو دنیا کی مصیبتیں جماعت کیسے برداشت کر سکتی ہے تو یہ دل لگانا ایک اعتقادی دل لگانا ہے یعنی عقیدہ میں یہ بات داخل ہے اور اس عقیدہ سے یقینا دل مطمئن ہیں کہ اللہ ہی ہے اور اللہ کی خاطر اگر تکلیفیں اٹھانی پڑتی ہیں تو اٹھانی پڑیں گی۔اس سے دل تو اسی کی طرف تھا اگر دل اس سے نہ لگا ہوا ہوتا تو انسان دنیا سے تبتل کیسے کرتا۔پھر ڈھونڈو اسی کو یا رو اسی کو ڈھونڈو ، مطلب یہ ہے کہ تمہارے عقیدہ نے تمہارے دماغ نے اس کو قبول کر لیا ہے لیکن اس کو اپناؤ بھی تو سہی ، اس کو اپنا بنا کر رہو، اپنے قریب لانے کی کوشش کرو اور اس کے لئے جیسے ایک عشق میں دیوانہ اپنے محبوب کو ڈھونڈتا ہے اس طرح دیوانہ وار اس کی تلاش کرو اور اس تلاش میں مجنوں کا سمندر ہے جو سامنے آتا ہے، صحراؤں ، جنگلوں کو چھانتا پھرتا تھا لیلیٰ کی تلاش میں، اس تلاش میں وہ تو کامیاب نہ ہو سکا اور اسی حال میں بھٹکتے ہوئے اس نے جان دے دی مگر جس لیلی کی تلاش حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود کرتے تھے اور اسے حاصل کر لیا اسی لیلی کی تلاش کی طرف آپ کو بھی تو بلا رہے ہیں۔ڈھونڈو کا معنی ہے کہ وہ لیلیٰ ہے جس کو تم ڈھونڈو گے تو وہ تمہاری طرف تمہاری تلاش کے مقابل پر زیادہ تیزی