خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 749 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 749

خطبات طاہر جلد 17 749 خطبہ جمعہ 30اکتوبر 1998ء کونسل میں درج ہونا بہت سا وقت تو اس میں لگ گیا۔پھر جو نقشے انہوں نے پیش کئے ان کو بار بار کونسل کبھی ایک عذر کبھی دوسرا عذر رکھ کر رڈ کرتی رہی ، ترمیموں کے مطالبہ کرتی رہی۔تو یہ عرصہ ہے جو 1987ء سے لے کر اب تک جو تاخیر ہوئی ہے اس تاخیر کے ذمہ دار عرصہ میں یہ عوامل ہیں لیکن جب کام شروع ہوا ہے تو اس کام شروع ہونے کے بعد بھی اس کو دو سال پانچ مہینے لگے ہیں مکمل ہونے پر کیونکہ کئی دفعہ وہ پیسے کی کمی کی وجہ سے رک جاتے تھے اور اس خیال سے کہ بار بار مرکز پہ بوجھ نہ ڈالا جائے خاموشی بھی اختیار کر جاتے تھے۔بعض دفعہ مہینوں کے بعد مجھے پتا چلا کہ کام رکا ہوا ہے کیونکہ پیسے ختم ہیں حالانکہ مسجد کے کام کے لئے اللہ تعالیٰ نے بے حد پیسے دے رکھے ہیں کوئی ضرورت نہیں تھی کہ کام کو ختم کیا جاتا مگر جو بھی ہوا ہوتا رہا، رک رک کر چلتارہا مگر چلتا رہا اور اس عرصہ میں چوہدری عبدالرشید صاحب آرکیٹیکٹ نے وہاں قریباً سولہ سترہ دفعہ موقع پر جا کر کام کی نگرانی کی ہے۔اور جو مختلف لوگوں نے اس میں خاص طور پر حصہ لیا ہے ان کا میں ذکر خیر کرنا چاہتا ہوں تا کہ آپ کو ان سب کے لئے دعا کی تحریک ہو۔امیر صاحب اور عبدالحمید صاحب کا تو عمومی ذکر کر چکا ہوں۔اب میں وقار عمل کرنے والوں کا ذکر کرتا ہوں جنہوں نے اس سارے عرصہ میں مسلسل وقار عمل کیا ہے یا اس کے مختلف حصوں میں، چھ چھ مہینے کے لئے ، دو دو تین تین مہینے کے لئے وہ وقار عمل کے لئے آتے رہے۔تو جو خاص طور پر نام میں نے چنے ہیں دعائیہ تحریک کے لئے وہ حسب ذیل ہیں۔حنیف Handrick صاحب یہ ڈچ احمدی ہیں اور مسلسل اس عرصہ میں یہ وہاں رہے اور بڑی محنت سے کام کیا۔ان کی اہلیہ نے بھی چھ ماہ تک Hague میں رہ کر وقار عمل میں حصہ لیا یعنی اس طرح کہ وقار عمل میں آنے والوں کے لئے جو کھانا پکانا ہوتا تھا وہ احمدی خواتین تیار کرتی تھیں تو حنیف Handrick صاحب کی بیگم صاحبہ اس غرض سے وہاں پہنچی رہیں۔ان کے علاوہ بھی اور خواتین نے اس میں حصہ لیا۔محمد یا مین صاحب۔یہ ہمارے معمار بھی ہیں اور بڑھئی بھی ہیں۔بہت سے کام جانتے ہیں۔انہوں نے مسلسل وقار عمل کر کے اس مسجد کی تعمیر میں شروع سے آخر تک ثواب کمایا۔ظفر اللہ صاحب جرمنی سے چھ ماہ کے لئے تشریف لائے۔منور جمیل صاحب سپین سے چھ ماہ کے لئے تشریف لائے۔عبد الحق محمود ، عثمان بید اللہ ، خواجہ مبشر احمد ان سب کو خدا تعالیٰ کے فضل سے حسب توفیق اس نیک کام میں حصہ لیا۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔انشاء اللہ جب بھی آئندہ